X
X

فیکٹ چیک: بابونوں کے گروہ کو کانگریس نہیں کہتے، وائرل دعوی فرضی ہے

ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ بابونوں کے گروپ کو کانگریس نہیں بلکہ ٹروپس کہا جاتا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: May 20, 2022 at 02:28 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر سیاسی تنقید کرتے ہوئے ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بابونوں یعنی ایک قسم کے بندروں کی تسل کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں بہت سے بابون ایک جگہ بیٹھے ہوئے ہیں۔ صارفین پوسٹ کو شیئر کرنے کے ساتھ دعوی کر رہے ہیں کہ بابونوں کو گروپ کو ’کانگریس‘ کہا جاتا ہے۔ جبکہ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ بابونوں کے گروپ کو کانگریس نہیں بلکہ ٹروپس کہا جاتا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’کیا آپ جانتے ہیں کہ بابونوں کے گروپ کو ’کانگریس‘ کہا جاتا ہے۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

افریکن وائلڈ لائف فاؤنڈیشن پر بابونوں سے متعلق دی گئی معلومات کے مطابق، ’بابونوں کا شمار دنیا کے سب سے بڑے بندروں میں ہوتا ہے۔ بابون کی پانچ اقسام ہیں اور یہ افریقہ اور عرب کے مختلف رہائش گاہوں میں پائے جاتے ہیں‘۔

نیشنل جیوگرافک کی ویب سائٹ پ ر دی گئی معلومات کے مطابق بابونوں کے گرپو کو ’ٹروپس‘ کہتے ہیں۔

لیکسیکو ڈاٹ کام ڈکشنری پر دی گئی معلومات کے مطابق بھی بابونوں کو گروپ کو ٹروپ کہتے ہیں۔

تصدیق کے لئے ہم نے افریقی وائلڈ لائف فاؤنڈیشن سے رابطہ کیا اور ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بابونوں کو ٹروپس کہتے ہیں۔

مریم ویبسٹر پر دی گئی معلومات کے مطابق، ’کانگریس‘ کا معنی ہیں، ’ اکٹھے ہونے اور ملنے کا عمل۔’ایک گروپ کی ایک میٹنگ یا سیشن‘۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل سکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف 2019 سے فیس بک پر سرگرم ہے۔

نتیجہ: ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ بابونوں کے گروپ کو کانگریس نہیں بلکہ ٹروپس کہا جاتا ہے۔

  • Claim Review : کیا آپ جانتے ہیں کہ بابونوں کے گروپ کو ’کانگریس‘ کہا جاتا ہے
  • Claimed By : Curtis Pfeifle
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later