فیکٹ چیک: ووٹ دینے ہندوستان نہیں آئے گوگل کے سی ای او سندر پچائی، پرانی تصویر ہو رہی وائرل

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر گوگل کے سی ای او سندر پچائی کے ہندوستان میں ووٹنگ کئے جانے کی خبر وائرل ہو رہی ہے۔ فیس بک اور ٹویٹر پر کئے جا رہے دعوے کے مطابق گوگل کے سی ای او سندر پچائی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے ہندوستان آئے۔

وشواس نیوز کی تفتیش میں یہ خبر غلط ثابت ہوئی ہے۔ سندر پچائی کی جس تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا گیا ہے، وہ پرانی تصویر ہے۔ ہندوستانی قانون کے مطابق دوسرے ملک کی شہریت قبول کر چکے ہندوستانی نژاد شہریوں کو ووٹ ڈالنے کا حق نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کیا گیا ہے
‘Google CEO SundarPichai came all the way from USA to cast his vote. A Great Inspiring Gesture From Him’

اس پوسٹ کو 19 اپریل کو صبح 7:36 منٹ پر شیئر کیا گیا۔ ٹویٹر پر بھی اس پوسٹ کو کئی یوزرس نے شیئر کیا ہے۔ یہاں تک کہ مین سٹریم میڈیا بھی اس جھانسے میں آ گیا۔ ٹی وی 9 گجراتی کےویریفائڈ ٹویٹر ہینڈل پر اسے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفتیش

تفتیش کا آغاز ہم نے گوگل ریورس امیج سے کیا۔ ریورس امیج سے ہمیں پتہ چلا کہ جس تصویر کو پچائی کے ہندوستان آکر ووٹ ڈالے جانے کے دعوے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے، وہ تقریباً دو سال پرانی ہے۔ سندر پچائی نے اپنے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل سے اس تصویر کو 7 جنوری 2017 کو ٹویٹ کیا تھا ۔

دراصل یہ تصویر سندر پچائی کے آئی آئی ٹی كھڑگ پور کے دورے کے دوران کی ہے۔ سندر پچائی آئی آئی ٹی كھڑگ پور کے الیومنائی ہیں۔ پچائی کی ہندوستان آمد کی معلومات آئی آئی ٹی كھڑگ پور کے الیومنائی نیٹ ورک پر دیکھی جا سکتی ہے۔

آئی آئی ٹی كھڑگ پور کے اليومنائي نیٹ ورک پر دی گئی معلومات کے مطابق پچائی 5 جنوری 2017 کو آئی آئی ٹی كھڑگ پور کے پروگرام میں شامل ہوئے تھے۔ بطور گوگل سی ای او یہ ان کا پہلا دورہ تھا۔ آئی آئی ٹی كھڑگ پور کے مطابق، پچائی 1993 بیچ کے بی ٹیک کے طالب علم ہیں۔

سندر پچائی تمل ناڈو کے مدرئی میں پیدا ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے کی پولنگ 11 اپریل کو ہوئی اور اس دوران تمل ناڈو کی کسی بھی سیٹ پر ووٹنگ نہیں ہوئی۔

بلوم برگ پروفائل کے مطابق بي اي کی ڈگری لینے کے بعد انہوں نے ایم بی اے کی تعلیم یونیورسٹی آف پنسلوانیا اور ایم ایس کی پڑھائی اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے مکمل کی۔ 2004میں انہوں نے گوگل جوائن کیا۔

این ڈی ٹی وی اور دیگر رپورٹس کے مطابق، سندر پچائی اب امریکہ کے شہری ہیں اور
ہندوستانی قانون کے تحت غیر ملکی شہریت لے چکا کوئی شخص ہندوستان میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال نہیں کر سکتا ہے۔ ہندوستان میں ووٹ ڈالنے کی اہلیت کے بارے میں متعلقہ دفعات یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی تفتیش میں یہ خبر غلط ثابت ہوتی ہے۔ سندر پچائی ووٹنگ کے لئے ہندوستاین نہیں آئے تھے، بلکہ اس دعوے کے ساتھ وائرل کی گئی تصویر تقریباً دو سال پرانی ہے۔


مکمل سچ کی معلومات حاصل کریں ۔۔۔

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
Related Posts
Recent Posts