فیکٹ چیک: سابق صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل کے نام سے پی ایم مودی سے متعلق وائرل یہ بیان فرضی ہے

وشواس نیوز کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ سابق صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل کے نام سے پی ایم مودی سے جڑا یہ بیان جس کو وائرل کیا جا رہا ہے وہ فرضی ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیو)۔ سوشل میڈیا پر ہندوستان کی سابق صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل کا ایک فرضی بیان وائرل ہو رہا ہے جس کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے کہ پرتیبھا پاٹل نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بہت سے تعریفیں کی ہیں۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ وائرل کیا جا رہا بیان فرضی ہے۔ پرتیبھا پاٹل نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’راکیش شنڈے‘ نے ’پرادھان منتری نریندر مودی سمرتھک‘ نام کے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا ہے، ’’بریکنگ نیوز’ ملک کی سابق صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل نے پی ایم مودی کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ پرتیبھا پاٹل نے کہا کہ بھلے ہی میں کانگریس پارٹی سے ہوں، لیکن میں آج ہندوستان ملک کی سماجی کارکن کے طور پر ہندوستان کی عوام سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ نریندر مودی ہی ایسے انسان ہیں جو ہندوستان ملک کو ایک اچھا ملک بنا سکتے ہیں، کیوں کہ ان میں وہ فیصلہ لینے کی ہمت ہے جو ہندوستان کے عوام کو نئی راہ دے سکتی ہے۔ مودی جی نے ہندوستان کو ایک نئی سمت دی ہے، میں نے بھی ملک کے لئے ایک صدر کے طور پر خدمت کی ہے۔ حالاںکہ میں نے کبھی بھی پی ایم مودی جیسا لیڈر نہیں دیکھا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے متعدد کی ورڈس ڈال کر گوگل نیوز سرچ کے ذریعہ، پرتیبھا پاٹل کے نام سے وائرل یہ بیان سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں فیس بک پر شیئر کیا گیا یہی بیان سال 2018 کا ملا،یعنی مذکورہ بیان حال کا نہیں بلکہ سالوں سے وائرل ہے۔

نیوز سرچ میں ہمارے ہاتھ کسی بھی قابل اعتماد ادارہ کی جانب سے شائع کی گئی ایسی کوئی خبر نہیں لگی جس میں پرتیبھا پاٹل کے ذریعہ وزیر اعظم نرنیدر مودی کو دئے گئے ایسے کسی بھی بیان کا ذکر ہو۔

تصویر کے لئے وشواس نیوز نے کانگریس کے میڈیا انچارج سنجیو جھا سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سورجے والا کے حوالے سے بتایا کہ یہ بیان فرضی ہے۔ پرتیبھا پاٹل نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔

پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف راکیش شنڈے کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق مہاراشٹرا سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ سابق صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل کے نام سے پی ایم مودی سے جڑا یہ بیان جس کو وائرل کیا جا رہا ہے وہ فرضی ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts