فیکٹ چیک: پی ایم مودی کے ہاتھ میں نظر آرہی فائل میں ایڈٹ کر کے لکھا گیا ’آبادی کنٹرول قانون‘، وائرل پوسٹ فرضی ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ جس فائل کو وزیر اعظم مودی نے پکڑا ہوا تھا اس پر اصل میں کچھ بھی نہیں لکھا تھا۔ وائرل تصویر ایڈیٹڈ ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Jan 14, 2021 at 05:26 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ان کے ہاتھ میں ایک فائل کو دیکھا جا سکتا ہے۔ فائل میں لکھا ہے، ’آبادی کنٹرول قانون‘۔ اب اس تصویر کو سچ مان کر بہت سے سوشل میڈیا صارفین شیئر کر رہے ہیں۔
وشواس نیوز نے جب پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ پی ایم مودی کے ہاتھ میں نظر آرہی فائل پر کچھ بھی نہیں لکھا ہوا تھا۔ ’جن سنکھیا نینترن قانون‘ الگ سے لکھ کر گمراہ کرنے کے مقصد سے ایڈٹ کر کے چپکایا گیا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف ’آچاریہ کیشو ویدانت دیشک‘ نے پی ایم مودی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ ۔ میں ایک فائل ہے جس پر لکھا ہے، ’’جن سنکھیا نینترن قانون 2021‘۔ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے صار نے لکھا، ’لو بھائی، ایک بل اور آگیا‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پوسٹ کی پڑتال کے لئے سب سے پہلے ہم نے گوگل رورس امیج کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمارے ہاتھ پی ایم مودی کا آفیشیئل انسٹاگرام ہینڈل لگا۔ اس میں ہمیں 26 دسمبر کو شیئر کی گئی وہی تصویر نظر آئی جسے اب پھیلایا جا رہا ہے۔ اصل تصویر میں ہمیں فائل پر کچھ بھی لکھا ہوا نظر نہیں آیا۔ پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے
‘‘On the way to attending a programme with my sisters and brothers of Jammu and Kashmir earlier today.”
وائرل تصویراور اصل تصویر کے درمیان فرق کو صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اب ہم نے گوگل اوپن سرچ میں ’جموں و کشمیر پی ایم مودی‘ کی ورڈ ڈالا اور ٹائم ٹول سیلکٹ کر کےاس موقع کی خبروں کو تلاش کرنا شروع کیا۔ 26 دسمبر 2020 کو دینک جاگرن کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی ایک خبر ملی جس میں وزیر اعظم مودی انہیں کپڑوں میں نظر آئے جس میں ایک تصویر کو وائرل کیا جا رہا ہے۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق،’وزیر اعظم نے آج ہفتے کے روز جموں و کشمیر کے لئے صحت منصوبہ لانچ کیا۔ نئئ دہلی سے ویڈیو کانفرینس کے ذریعہ وزیر اعظم نے آج بروز ہفتہ 12:40 بجے افتتاح کیا‘۔
اب یہ تو صاف تھا کی جس تصویر کو وائرل کیا جا رہا ہے وہ اصل میں ایڈیٹڈ ہے۔ حالاںکہ اب ہم نے یہ سرچ کرنے کی کوشش کی کیا، آبادی کنٹرول قانون 2021‘ آیا ہے۔ بہت دیر سرچ کے بعد بھی ہمارے ہاتھ ایسی کوئی خبر نہیں لگی جو اس بات کا ثبوت دیتی ہو۔
پوسٹ سے منسلک تصدیق کے لئے وشواس نیوز نے بی جے پی کے ترجمان تجندر پال سنگھ بگہ سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ جس پر انہوں نے ہمیں بتایا کہ، یہ پوسٹ فرضی ہے۔
پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف آچاریہ کیشو ویدانت دیشک کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس صارف نے خود کو آر ایس ایس کا ممببر بتایا ہوا ہے۔ علاوہ ازیں صارف نے 2014 فیس بک جوائن کیا تھا۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ جس فائل کو وزیر اعظم مودی نے پکڑا ہوا تھا اس پر اصل میں کچھ بھی نہیں لکھا تھا۔ وائرل تصویر ایڈیٹڈ ہے۔
- Claim Review : ایک بل اور آگیا
- Claimed By : आचार्य केशव वेदान्तदेशिक
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔