فیکٹ چیک: نہرو کے نام پر پھیلائی جا رہی ہے برطانوی اداکار سیلاس کارسن کی تصویر
- By: Umam Noor
- Published: Apr 27, 2019 at 05:55 AM
- Updated: May 13, 2019 at 11:37 AM
نئی دہلی (وشواس ٹیم)- سوشل میڈیا پر ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے نام پر ان کی فرضی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں نہرو کو ایک خاتون کے کافی قریب دکھایا گیا ہے۔ وشواس کی ٹیم کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ وائرل پوسٹ غلط ہے۔ تصویر میں دکھائی دے رہے شخص سیلاس کارسن (نیچے انگریزی میں دیکھیں) ہیں۔ وائرل تصویر جواہر لال نہرو پر مبنی ڈرامہ ڈرائنگ دی لائن (نیچے انگریزی میں دیکھیں) ہے۔
Silas Carson , Drawing the Line
کیا ہے وائرل پوسٹ میں
فیس بک یوزر سجيت سنگھ راجپوت نے 17 اپریل 2019 کو جواہر لال نہرو کی مبینہ تصویر کو اپ لوڈ کیا۔ تصویر میں نہرو جیسے نظر آنے والے ایک شخص کے ساتھ ایک خاتون بھی کھڑی ہیں۔ تصویر کے اوپر لکھا ہوا ہے کہ اپنے پیارے چچاجان آزادی کی لڑائی کے وقت ایک انگریزن کا گلا کاٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اس تصویر کو بڑی تعداد میں فیس بک، ٹویٹر اور واٹس اپ پر وائرل کیا جا رہا ہے۔
تفتیش
وشواس کی ٹیم نے سب سے پہلے وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ کئی صفحات کو اسکین کرنے کے بعد بالآخر ہمیں ایک لنک ملا۔ یہ لنک ’میٹرو ڈاٹ کو ڈاٹ یوکے‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کی ایک ویب سائٹ کا تھا۔ یہ ویب سائٹ برطانیہ میں رجسٹرڈ ہے۔
metro.co.uk
ہماری تفتیش میں پتہ چلا کہ تصویر میں دکھائی دے رہے شخص نہرو اور ایڈوینا نہیں ہیں۔ تصویر فرضی ہے۔ دراصل یہ ایک ڈرامہ ’ڈرائنگ دی لائن‘ کی تصویر ہے۔ اس ڈرامہ کو ہاوارڈ برینٹن نے لکھا تھا۔ نہرو کے طور پر دکھائی دے رہے شخص کا نام سیلاس کارسن ہے جبکہ ایڈوینا کے کردار میں لوسی بلیک ہیں۔
کب اور کہاں کھیلا گیا تھا یہ ڈرامہ؟
ہمیں یہ معلوم کرنا تھا کہ یہ تصویر کب اور کہاں کی ہے۔ اس کے لئے ہم نے گوگل سرچ میں ڈرامہ کا نام ’ڈرائنگ دی لائن‘ ٹائپ کرکے سرچ کیا۔ کئی صفحات کے بعد ہمیں ایک جگہ ’ہیمپ اسٹیڈ تھیئٹر ڈاٹ کام‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کا ایک لنک ملا۔ یہاں ہمیں نہرو پر مبنی ڈرامہ ’ڈرائنگ دی لائن‘ کا لنک ملا۔ یہ ڈرامہ 3 دسمبر 2013 سے لے کر 11 جنوری 2014کے درمیان پرفارم کیا گیا تھا۔ ’ہیمپ اسٹیڈ تھیئٹر‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) لندن میں واقع ہے۔ پچاس سال پرانا یہ تھیئٹر دنیا بھر میں ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔
hampsteadtheatre.com, Hampstead Theatre
ویب سائٹ ’ہیمپ اسٹیڈ تھیئٹر ڈاٹ کام‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) پر ہی ہمیں ’ڈرائنگ دی لائن‘ ڈرامہ کی کچھ تصاویر بھی ملیں۔ اس میں ایک تصویر وہی تھی جو نہرو کے نام پر وائرل ہو رہی ہے۔
hampsteadtheatre.com
کیا ہے ڈرامہ میں؟
اس کے بعد ہم نے ’ڈرائنگ دی لائن‘ ڈرامہ کے بارے میں معلومات جمع کی۔ ’ڈرائنگ دی لائن‘ ہندوستان – پاکستان کی تقسیم کے پس منظر میں لکھا گیا ایک ڈرامہ ہے۔ اس میں لارڈ ماؤنٹبیٹن، ان کی بیوی لیڈی ماؤنٹبیٹن اور جواہر لال نہرو کے رشتوں پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ڈرامہ میں سیلاس کارسن نے نہرو اور لوسی بلیک نے ایڈوینا کا کردار ادا کیا تھا۔
آخر میں ہم نے فیس بک پر فرضی تصویر پھیلانے والے فیس بک صارف سجيت سنگھ راجپوت کی سوشل اسکیننگ کی۔ اسٹاک اسکین (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کی مدد سے ہمیں پتہ چلا کہ سجيت نے فروری2013 میں فیس بک اکاؤنٹ بنایا تھا۔ جمشید پور کے رہنے والے سجيت ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتے ہیں۔ ان کے نشانے پر اکثر اپوزیشن پارٹیاں ہی رہتی ہیں۔
StalkScan
نتیجہ : وشواس کی ٹیم کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ تصویر میں دکھائی دے رہے شخص جواہر لال نہرو نہیں ہیں۔ یہ ”ڈرائنگ دی لائن’ ڈرامہ میں نہرو کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار سیلاس کارسن ہیں۔
مکمل سچ کی معلومات حاصل کریں ۔۔۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- Claim Review : اپنے پیارے چچاجان آزادی کی لڑائی کے وقت ایک انگریزن کا گلا کاٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔
- Claimed By : Sujit Singh Rajput
- Fact Check : جھوٹ