X
X

فیکٹ چیک: نہرو کو لے کر پرینکا گاندھی نے نہیں کیا کوئی قابل اعتراض ٹویٹ، وائرل پوسٹ فرضی ہے

وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل پوسٹ فرضی نکلی۔ پرینکا گاندھی کے ایک پرانے ٹویٹ کو ایڈٹ کر کے وائرل کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کا ایک فیک ٹویٹ وائرل ہو رہا ہے۔ اس فرضی ٹویٹ کے ذریعہ ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو پر قابل اعتراض تنقید کی گئی ہے۔

وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی جانچ کی۔ ہمیں پتہ چلا کہ پرینکا گاندھی کے ایک پرانے ٹویٹ کے ساتھ چھیڑ خانی کر کے اسے ایڈٹ کر کے وائرل کیا گیا۔ ہماری جانچ میں وائرل پوسٹ فرضی ثابت ہوئی۔

کیا ہوا رہا ہے وائرل؟

فیس بک صارف نے پرینکا گاندھی کے نام سے وائرل فیک ٹویٹ کو اپنے اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر تے ہوئے لکھا کہ پورا خاندان ہی عیاش ہے۔ یہ پوسٹ 20 نومبر کو کی گئی۔

فرضی ٹویٹ کو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔ اس کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل ہو رہے ٹویٹ کے اسکرین شاٹ میں لکھے کچھ لفظوں کو ٹویٹر سرچ
میں ٹائپ کر کے سرچ کرنا شروع کیا۔ سرچ کے دوران ہم پرینکا گاندھی کے پرانے ٹویٹ تک پہنچے۔ 14 نموبر 2019 کو کئے گئے اس ٹویٹ پرینکا گاندھی نے لکھا تھا
‘My favourite story about my great-grandfather is the one about when as PM, he returned from work at 3 am to find his bodyguard exhausted and asleep on his bed. He covered him with a blanket and slept on an adjacent chair.’

پڑتال میں پتہ چلا کہ اصل ٹویٹ کے آخر لائن میں سے انگریزی کا لفظ اینڈ کے بعد چھیڑ خانی کر کے اس میں قابل اعتراض مواد جوڑا گیا۔ وشواس نیوز نے اصل اور فیک ٹویٹ کا موازنہ کیا۔ صاف تھا کہ وائرل ٹویٹ فرضی ہے۔

وائرل پوسٹ کو لے کر وشواس نیوز نے کانگریس کے قومی ترجمان اکھیلیش پرتاپ سنگھ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گاندھی۔ نہرو خاندان ہمیشہ سے ہی ٹرول آرمی کو ڈراتا رہا ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ اس طرح کی فرضی پوسٹ کو یہ لوگ بنا کر وائرل کرتے رہتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل پوسٹ فرضی نکلی۔ پرینکا گاندھی کے ایک پرانے ٹویٹ کو ایڈٹ کر کے وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : ٹویٹ کے ذریعہ ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو پر قابل اعتراض تنقید کی گئی ہے۔
  • Claimed By : Aditya Babu
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later