X
X

فیکٹ چیک: کپل دیو نے نہیں دیا کسان آندولن کی حمایت میں یہ بیان، فرضی پوسٹ ہوئی وائرل

وشواس نیوز کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ کپل دیو نے کسانوں کی حمایت میں وائرل کئے جا رہے بیان جیسا کچھ نہیں کہا ہے۔ وائرل کیا جا رہا بیان فرضی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Feb 10, 2021 at 05:38 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر سابق کرکٹر کپل دیو کے نام سے کسان آندولن سے متعلق ایک فرضی بیان وائرل ہو رہا ہے جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ کپل دیو نے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کرٹرز کی جانب سے گزشتہ روز کسانوں سے متعلق کئے گئے ٹویٹ جے شاہ کے کہنے پر دلوائے گئے تھے۔

وشواس نیوز کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ کپل دیو نے کسان آندولن کی حمایت کرتے ہوئے ایسا کوئی بیان نہیں دیا کہ جے شاہ کے دباؤ کے سبب دیگر کھلاڑیوں نےکسان آندولن سے متعلق ٹویٹ کیا ہے۔ وائرل پوسٹ فرضی ہے۔ کپل دیو کے آفس نے بھی فرضی وائرل بیان کی تردید کی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

ٹویٹر صارف عالم خان نے 7 فرویری کو ایک پوسٹ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’جے شاہ کے دباؤ میں کسانوں کے خلاف ٹویٹ کر رہے ہیں ہندوستانی کھلاڑی: کپل دیو‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے کپل دیو کے کسان آندولن سے جڑے بیان کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں 4 فروری 2021 کو انڈیا ٹی وی میں شائع ہوئی خبر میں کپل دیو کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ، ’میں امید کرتا ہوں کہ کسانوں اور حکومت کے مابین اختلافات جلد از جلد ختم ہو۔ ماہرین کو فیصلہ لینے دیں‘‘۔ مکمل خبر میں ہمیں کہیں بھی کپل دیو کا کسان آندولن کی حمایت میں ایسا کوئی بیان نہیں ملا، جیسا کہ وائرل پوسٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے۔

نو بھارت ٹائمس پر 5 فروری کو شائع ہوئی ہمیں یہ خبر ملی لیکن اس میں بھی کہیں کپل دیو کا کسان آندولن کی حمایت کرتا وائرل بیان جیسا کچھ نظر نہیں آیا۔

کپل دیو کی جانب سے 4 فروری 2021 کیا گیا وہ ٹویٹ بھی ملا، جس میں لکھا ہے، ’’ مجھے ہندوستان سے محبت ہے، میں امید کرتا ہوں کہ کسانوں اور حکومت کے مابین اختلافات کا جلد از جلد حل ہو جائیں۔ ماہرین کو فیصلہ لینے دیں۔ یقینی طور پر ہندوستان سب سے اعلی ہے‘‘۔

https://twitter.com/therealkapildev/status/1357331786360102914

کپل دیو کی ٹویٹر اسکیننگ میں ہمیں وائرل فرضی بیان جیسا کوئی ٹویٹ نہیں ملا۔

پوسٹ کی تصدیق کے لئےوشواس نیوز نے ہمارے ساتھی دینک جانگر کے اسپورٹس ایڈیٹر ابھیشیک تریپاٹھی سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کیا۔ انہوں نے کپل دیو کے دفتر کے حوالے سے بتایا کہ، یہ بیان فرضی ہے۔ ایسا کوئی بیان کپل دیو نے نہیں دیا‘‘۔

فرضی بیان کو شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف عالم خان کی شوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ مذکورہ صارف کو 6174 لوگ فالوو کرتے ہیں۔ وہیں صارف کی ٹویٹر بایو کے مطابق وہ کانگریس کے کارکن ہیں۔ علاوہ ازیں مارچ 2019 میں ٹویٹر جوائین کیا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ کپل دیو نے کسانوں کی حمایت میں وائرل کئے جا رہے بیان جیسا کچھ نہیں کہا ہے۔ وائرل کیا جا رہا بیان فرضی ہے۔

  • Claim Review : جے شاہ کے دباؤ میں کسانوں کے خلاف ٹویٹ کر رہے ہیں ہندوستانی کھلاڑی: کپل دیو
  • Claimed By : @Aalim_Kh
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later