فیکٹ چیک: ایس پی پٹیالہ کے نام سے فرضی بیان سوشل میڈیا پر ہو رہا ہے وائرل
- By: Umam Noor
- Published: Nov 26, 2019 at 06:28 PM
نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ہر دن کچھ نہ کچھ فرضی وائرل ہوتا رہتا ہے۔ اسی طرح ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ہرمیت سنگھ (ایس پی پٹیالہ) کے نام سے ایک بیان لکھا گیا ہے۔ وشواس ٹیم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ہو رہے پوسٹ میں لکھا گیا بیان فرضی ہے۔ ہرمیت سنگھ ہندل (ایس پی انویسٹی گیشن پٹیالہ) نے وشواس ٹیم کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس بیان کو فرضی بتایا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ جس شخص کی تصویر کا استعمال اس پوسٹ میں کیا گیا ہے ان کا نام ہرمیت سنگھ مہتا ہے اور وہ ایس ایس پی کشتوار ہیں۔ انہوں نے بھی اس پوسٹ کو فرضی بتایا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
وائرل ہو رہے پوسٹ میں ہرمیت سنگھ (ایس پی پٹیالہ) کے نام کے ساتھ جوڑ کر ایک بیان لکھا گیا ہے۔ بیان اس طرح ہے: ’’جہاں مسلمان زیادہ ہیں کبھی نہیں دیکھا وہاں بھیڑ نے کسی ہندووں کو مار دیا ہو لیکن جہاں ہندو کی تعداد زیادہ ہے وہاں ہر روز مسلمانوں کو مارا جاتا ہے‘‘۔
پڑتال
اس تصویر کو غور سے دیکھنے پر پتہ چلتا ہے کہ جس تصویر کے نیچے ہرمیت سنگھ ایس پی پٹیالہ لکھا ہوا ہے وہیں پیچھے جموں و کشمیر پولیس کا نشان لگا ہوا ہے۔
اب ہم نے اس تصوویر کا اسرین شاٹ لے کر گوگول رورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں 21 اکتوبر 2017 کو کیا گیا اے این آئی کا ایک ٹویٹ ملا جس میں اس تصویر کا استعمال کیا گیا تھا۔
اس ٹوٹ سے یہ بات صاف ہوئی کہ وائرل تصویر ایس پی پٹیالہ کی نہیں بلکہ ایس ایس پی سوپور کی ہے۔ مزید سرچ کرنے پر ہمیں معلوم ہوا کہ یہ تصویر ہرمیت مہتا کی ہے جو ایس ایس پی سوپور رہ چکے تھے اور اب ایس ایس پی کشتوار ہیں۔
ہمیں اپنی پڑتال میں ضلع پولیس کشتوار کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ 12 نومبر 2019 کو کیا گیا ایک ٹویٹ ملا جس میں ہرمیت سنگھ مہتا کو دیکھا جا سکتا ہے۔
اب ہم نے سیدھے ہرمیت سنگھ مہتا سے بات کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہمارے دینک جاگرن کے کشتوار ضلع انچارج رپورٹر بلبیر سنگھ نے ایس ایس پی کشتوار ہرمیت سنگھ مہتا سے بات کی۔ سنگھ نے بتایا، ’’یہ پوسٹ پہلے بھی وائرل ہو چکی ہے اور اس کا شکایت فیس بک کو بھی کی گئی تھی۔ کسی شرپسند عناصر نے میری تصویر کا غلط استعمال کر کے یہ فرضی بیان میرے نام سے جوڑ کر وائرل کیا تھا۔ ایسا کوئی بیان میں نے نہیں دیا ہے‘‘۔
اب ہم نے گوگل نیوز سرچ کی مدد سے یہ جاننا چاہا کہ کیا ہرمیت سنگھ (ایس پی پٹیالہ) نے ایسا کوئی بیان دیا ہے یا نہیں۔ ہمیں کہیں بھی ایسی خبر نہیں ملی جو دعویٰ کرتی ہو کہ ایس پی پٹیالہ نے ایسا بیان دیا ہے۔
تصدیق کے اگلے مرحلہ میں ہم نے ہرمیت سنگھ ہندل (ایس پی انویسٹی گیشن پٹیالہ) سے اس پوسٹ کو لے کر بات کی۔ سنگھ نے ہمیں بتایا کہ یہ پوسٹ فرضی ہے۔ انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے اور یہ دعویٰ پہلے بھی وائرل ہو چکا ہے۔
اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف زبیر چودھری کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پروفائل سے اس سے قبل بھی متعدد فرضی خبروں کو شیئر کیا جا چکا ہے۔
نتیجہ: وشواس ٹیم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ہو رہے پوسٹ میں لکھا گیا بیان فرضی ہے۔ ہرمیت سنگھ ہندل (ایس پی انویسٹی گیشن پٹیالہ) نے وشواس ٹیم کے ساتھ بات کرتے ہوئے خود اس بیان کو فرضی بتایا ہے۔ علاوہ ازیں جس شخص کی تصویر کا استعمال اس پوسٹ میں کیا گیا ہے ان کا نام ہرمیت سنگھ مہتا ہے اور وہ ایس ایس پی کشتوار ہیں۔ انہوں نے بھی اس پوسٹ کو فرضی بتایا ہے۔
- Claim Review : हरमित सिंह एस पी" पटियाला जहा मुस्लिम ज्यादा वहा कभी नहीं हिन्दूओ को मारा
- Claimed By : FB User- Jubair Chaudhary
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔