فیکٹ چیک: شبانہ اعظمی نے نہیں کہی ملک چھوڑنے کی بات، وائرل میسج غلط ہے

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ پوسٹ میں ہندوستانی اداکارہ شبانہ اعظمی کا ایک بیان وائرل ہو رہا ہے جس میں مبینہ طور پر انہوں نے کہا، ’’ اگر مودی دوبارہ ملک کے وزیر اعظم بنے تو وہ ملک چھوڑ دیں گی‘‘۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ وائرل خبر غلط ہے۔ شبانہ اعظمی نے کبھی ایسا کچھ نہیں کہا۔

دعویٰ

وائرل پوسٹ میں شبانہ اعظمی کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے ’’ اس بار بھی اگر نریندر مودی جیت کر وزیر اعظم بن گئے تو میں ملک چھوڑ دوں گی!!!۔
شبانہ اعظمی

فیکٹ چیک

اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے سب سے پہلے اس تصویر کا گوگل رورس امیج سرچ کیا اور پایا کہ اس تصویر کو اور بھی کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ اس تصویر میں استعمال کی جا رہی شبانہ اعظمی کی تصویر بھی پرانی ہے اور اسے کئی میڈیا اداروں نے اپنی خبروں میں استعمال کیا ہے۔

ہم نے پڑتال کے لئے شبانہ اعظمی کے سبھی سوشل میڈیا ہینڈلس کی بھی تفتیش کی اور پایا کہ  انہوں نے اس خبر کو خارج کرتے ہوئے 11 مئی کو ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا، ’’ میں نے ایسا کبھی نہیں کہا اور ملک چھوڑنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اسی جگہ میری پیدائش ہوئی اور یہیں میرا انتقال ہوگا‘‘۔

اس سلسلہ میں ہم نے شبانہ اعظمی کے مینیجر سے بات کی اور انہوں نے ایسی جھوٹی  خبر پھیلائے جانے کو لے کر ’فیک نیوز بریگیڈ‘ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے پر شبانہ اعظمی کے ملک چھوڑنے کی خبریں فرضی ہیں۔

اس پوسٹ کو ’وائی انڈین ٹنگ‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے ایک فیس بک پیج پر شیئر کیا گیا تھا۔ اس پیج کے کل 11811 ممبرس ہیں۔
Wise Indian Tongue – WIT‎ 

نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ وائرل خبر غلط ہے۔ شبانہ اعظمی نے کبھی ملک چھوڑ کر جانے کی بات نہیں کی اور انہوں نے خود اس بات کو خارج کیا ہے۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
Related Posts
Recent Posts