X
X

فیکٹ چیک: بی جے پی کو حمایت دینے کے فرضی بیان کے ساتھ وائرل ہو رہی ملائم سنگھ یادو کی تصویر

  • By: Umam Noor
  • Published: Apr 25, 2019 at 12:43 PM
  • Updated: Jul 10, 2019 at 12:50 PM

نئی دہلی (وشواس ٹیم) سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی تصویر غلط حوالہ کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ وشواس نیوز کی تفتیش میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعظم مودی اور ملائم سنگھ یادو کی پرانی تصویر کو غلط تناظر میں غلط بیان کے ساتھ  وائرل کیا جا رہا ہے۔

 کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملائم سنگھ یادو کی تصویر ہے، جسے ملائم سنگھ کے مبینہ تازہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔ سشیل بگھیل (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کے نام سے جاری پوسٹ میں کہا گیا ہے، ملائم سنگھ کا تازہ بیان ۔۔۔۔۔
یو پی کے سبھی فرقے کے لوگ صرف بی جے پی کو ووٹ دیں یہی ملک کے مفاد میں ہے‘۔’
Sushil Baghel

 تفتیش کئے جانے تک یہ پوسٹ 150 بار شیئر کی جا چکی ہے اور اسے 200 لائک ملے ہیں۔ یہ پوسٹ 16 اپریل 2019 کو صبح 9:24 منٹ پر جاری کی گئی ہے۔

 پڑتال

ہم نے پہلی تصویر کی حقیقت معلوم کرنے کے لئے ریورس امیج اور نیوز سرچ کا سہارا لیا۔ ریورس امیج کے دوران ہمیں یہ پتہ چلا کہ متعلقہ تصویر 21 فروری 2015 کو سیفئی میں ہوئی ذاتی تقریب کی ہے، جب وزیر اعظم نریندر مودی، ملائم سنگھ یادو کے پوتے تیج پرتاپ یادو کے تلک کی تقریب میں شامل ہوئے تھے۔ تیج پرتاپ یادو کی شادی بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کی بیٹی سے ہوئی ہے۔

 وزیر اعظم نریندر مودی اور ملائم سنگھ یادو کی موجودگی کو نیوز ایجنسی اے این آئی کے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 وزیر اعظم نریندر مودی اور ملائم سنگھ یادو کی جو تصویر وائرل ہو رہی ہے، وہ اسی تقریب کی ہے۔ ویڈیو میں وزیراعظم مودی کو ملائم سنگھ یادو اور لالو یادو کے درمیان بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کے خاندان کے دیگر اراکین اور رشتہ دار بھی موجود ہیں۔ نیوز سرچ میں ہمیں ایسی متعدد خبریں ملیں، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اس تقریب میں شامل ہونے کا تذکرہ موجود ہے۔

 ہماری تفتیش میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ متعلقہ تصویر ایک ذاتی تقریب کی ہے۔

 تصویر کی سچائی جاننے اور ثابت ہونے کے بعد ہم نے بیان کے صداقت کی تفتیش کی- نیوز سرچ کے دوران ہمیں کہیں بھی ایسا کوئی بیان نہیں ملا، جس میں ملائم سنگھ یادو نے اترپردیش کے تمام فرقے کے لوگوں کو بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہو۔

 ملائم سنگھ یادو سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر مین پوری لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں، جہاں سے بی جے پی نے ان کے خلاف پریم سنگھ شاكيہ کو امیدوار بنایا ہے۔ تیسرے مرحلے کے تحت 23 اپریل کو اس سیٹ پر پولنگ ہونی ہے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق، اس سیٹ سے الیکشن لڑ رہے تمام امیدوار اپنی کاغذات نامزدگی بھی داخل کر چکے ہیں۔

 جسے یہاں دیکھا جا سکتا ہے

 یوپی میں اس وقت سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی اور راشٹريہ لوک دل اتحاد بنا کر بی جے پی کے خلاف انتخابی میدان میں ہیں۔

 نتیجہ: وشواس نیوز کی تفتیش میں ملائم سنگھ کے نام سے جس بیان کو وائرل کیا جا رہا ہے، وہ غلط ہے۔ وہیں جس تصویر کا استعمال کرتے ہوئے بی جے پی کے حق میں ووٹ دینے کا گمراہ کن دعویٰ کیا گیا ہے، وہ تصویر کافی پرانی ہے اور ان کے خاندانی تقریب سے متعلق ہے۔

 مکمل سچ کی معلومات حاصل کریں ۔۔۔

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : بی جے پی کو حمایت دینے کا فرضی دعویٰ
  • Claimed By : FB User-Sushil Baghel
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later