وشواس نیوز نے اس کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ بالکل فرضی بیان ہے۔ رکی پانٹنگ نے ہندوستان کو لےکر ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
نئی دہلی(وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر کرکٹر رکی پونٹنگ کا ایک مبینہ بیان وائرل ہو رہا ہے۔ اس بیان کے مطابق حال میں ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ سے جب ہندوستان باہر ہوا تو رکی پونٹنگ نےیہ بیان دیا کہ ’پیسے سے کامبیابی نہیں خریدی جا سکتی اور یہ پاکستان نے ثابت کر دیا ہے‘۔ اس بیان کو سچ مار کر تقریبا ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل کیا جا رہا ہے۔ جب وشواس نیوز نے اس کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ بالکل فرضی بیان ہے۔ رکی پانٹنگ نے ہندوستان کو لےکر ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ شیئر کی اور اس میں لکھا تھا، ’رکی پونٹنگ: ’اتنے کنٹرول اور عالمی کرکٹ کو سنبھالتے ہوئے بھی باہر ورلڈ کپ سے باہر۔ پیسہ سے کامیابی نہیں خریدی جاتی اور یہ پاکستان نے ثابت کر دیا‘۔
پوسٹ کے آکارئیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے اوپن سرچ کے ذریعہ وائرل بیان کو سرچ کرنا شروع کیا۔ سرچ میں ہمیں ایسا کوئی بیان نہیں لگا جس میں وائرل مبینہ بیان سے میل کھاتا ہو۔
اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے رکی پونٹنگ کے ٹویٹر ہینڈل کی اسکیننگ کی اور یہ جاننا چاہا کی کہ انہوں نے ایسا کوئی ٹویٹر کیا۔ سرچ میں ہمیں ایسا کوئی ٹویٹر نہیں ملا۔
مزید سرچ میں ہم نے رکی پونٹنگ کے فیس بک اور انسٹاگرام پروفائل کی بھی اسکینگ کی اور وہاں بھی وائرل بیان سے ملتی جلتی کوئی پوسٹ نہیں ملی۔
مذکورہ مبینہ بیان کی تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں اسپورٹس کو کوور کرنے والے صحافی ابھیشیک تریپاٹھی سے رابطہ کا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا رکی پونٹنگ خود رہلی کیپٹلس کے کوچ ہیں اور وہ ایسا بیان دے رہی نہیں سکتے، یہ ایک فرضی بیان ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے پر ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اس کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ بالکل فرضی بیان ہے۔ رکی پانٹنگ نے ہندوستان کو لےکر ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں