X
X

فیکٹ چیک: پلوامہ حملہ پر ابھینندن نے نہیں دیا کوئی بیان، فرضی ہے وائرل تصویر

  • By: Umam Noor
  • Published: May 17, 2019 at 07:19 AM

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ونگ کمانڈر ابھینندن کا ایک فرضی بیان وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں پلوامہ کے بہانے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا گیا ہے۔ وشواس ٹیم کی پڑتال میں یہ میسیج فرضی ثابت ہوا۔ ابھینندن نے پاکستان سے لوٹنے کے بعد اب تک کسی بھی طرح کا کوئی سیاسی بیان نہیں دیا ہے۔ فی الحال وہ راجستھان میں تعینات ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

ایس ایم مزمل قریشی نام کے فیس بک صارف نے ونگ کمانڈر ابھینندن کی فرضی پوسٹ کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا: چھپا ہوا سچ

اس پوسٹ کو 13 مئی 2019 کی رات میں تقریبا 9 بجے اپ لوڈ کیا گیا۔

پڑتال

وشواس ٹیم نے سب سے پہلے وائرل پوسٹ کے کنٹینٹ کے کچھ حصہ کو گوگل میں ٹائپ کر کے سرچ کیا۔ لیکن ہمیں ونگ کمانڈر ابھینندن کے نام سے ایسا کوئی بیان نہیں ملا۔ کچھ لیڈران کے ضرور ایسے بیان ملے، جس میں پلوامہ کے بہانے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پر نشانہ لگایا گیا تھا۔ لیکن گوگل میں کہیں بھی ابھینندن کا ذکر نہیں ملا۔

ونگ کمانڈر ابھینندن کو لے کر حال ہی میں (11 مئی) کو خبر آئی تھی۔ دینک جاگرن کی ویب سائٹ ’جاگرن ڈاٹ کام‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) پر شائع ایک خبر میں بتایا گیا کہ ابھینندن کی راجستھان کے سورت گڑھ ایئربس پر تعیناتی کر دی گئی ہے۔ پوری خبر آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
Jagran.com

اس کے بعد ہم نے وائرل پوسٹ میں دکھ رہی ابھینندن کی تصویر کی تہ تک جانے کی فیصلہ کیا۔ گوگل رورس امیج میں اس تصویر کو اپ لوڈ کرنے کے بعد ہمیں کئی ملتی جلتی تصاویر ملیں۔ آخر میں ہم نے گوگل میں ٹائم لائن ٹول کا استعمال کیا۔ پاکستان نے ابھینندن کو 27 فروری 2019 کو پکڑا تھا۔ اسلئے ہم نے 27 فروری سے لے کر 28 فروری تک کی ڈیٹ سیٹ کی۔ ہمیں ’دا سن‘(نیچے انگریزی میں دیکھیں) کے یو ٹیوب (نیچے انگریزی میں دیکھیں) چینل پر ایک ویڈیو ملا۔ اسے پاکستانی آرمی کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں ابھینندن کو بولتے ہوئے دکھایا گیا۔ وائرل تصویر کو اس ویڈیو سے کراپ کیا گیا ہے۔
The Sun , Youtube 

غور طلب ہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار ونگ کمانڈر ابھینندن کو لے کر کئی فرضی پوسٹ وائرل ہو چکی ہیں۔ ابھینندن کی فرضی وردی، فیک بیوی سے لے کر فرضی ٹویٹ تک سوشل میڈیا پر آچکے ہیں۔ وشواس ٹیم کی جانچ میں یہ سب فرضی ثابت ہوا۔ ابھینندن سے متعلق خبروں کو آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

ہماری پڑتال کے دوران ہمیں ہندوستانی فضائیہ کا ایک ٹویٹ ملا۔ اس میں کہا گیا کہ ابھینندن کا کوئی بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔ ساتھ میں ونگ کمانڈر کے نام سے بنے کچھ فرضی ٹویٹر ہینڈل کے نام بھی دئے گئے ہیں۔ یہ آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

اتنا کرنے کے بعد ہم نے ونگ کمانڈر ابھینندن کی فرضی پوسٹ کرنے والے فیس بک صارف ایس ایم مزمل قریشی کی سوشل اسکیننگ کی۔ یہ ہم نے اسٹاک اسکین (نیچے انگریزی میں دیکھیں) ٹول کی مدد سے کیا۔ ایس ایم مزمل قریشی کے اکاؤنٹ کے مطابق، وہ مدھیہ پردیش کے دموہ میں کانگریس آئی ٹی سے جڑا ہوا ہے۔ اس اکاؤنٹ پر زیادہ تر پوسٹ کانگریس حمایت یافتہ ہوتی ہیں۔
Stalkscan 

نتیجہ: وشواس ٹیم کی جانچ میں ونگ کمانڈر ابھینندن کے نام پر وائرل میسیج فرضی نکلا۔ پاکستان سے رہا ہونے کے بعد اب تک ابھینندن نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا ہے۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : پلوامہ حملہ پر کمانڈر ابھینندن نے دیا بیان
  • Claimed By : S.M Muzammil Qureshi
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later