نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر بھارتی جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین کا ایک مبینہ بیان وائرل ہو رہا ہے۔ بیان میں کہ کیا گیا ہے، ’’ترنگا بھی ڈر کے مارے امت شاہ کے پیروں میں گر گیا کیوں کہ آج اسے شاہ کی طاقت کا احساس ہے‘‘۔
وشواس نیوز کی پڑتال کا یہ دعویٰ غلط نکلا۔ بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین کے نام سے فرضی بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
فیس بک پر وائرل ہو رہے پوسٹ میں شاہنواز حسین کی تصویر لگی ہوئی ہے اور اس کے نیچے ان کا بیان لکھا ہے۔
وائرل ان انڈیا کے ٹیمپیٹ پر ای ٹی وی اردو کا حوالے دیتے ہوئے ان کے بیان کو لکھا گیا ہے، ’’جو اس طرح ہے، ’’ترنگا بھی ڈر کے مارے امت شاہ جی کے پیروں میں گر گیا، آج ترنگے کو بھی ان کی طاقت کا احساس ہے: شاہنواز حسین، سینئر مسلم لیڈر‘‘۔
وشواس نیوز نے ایسے کسی بیان کو تلاش کرنے کے لئے نیوز سرچ کا سہارا لیا۔ سرچ میں ایسا کوئی بیان نہیں ملا۔ سرچ میں ہمیں شاہنواز سے متعلق کوئی خبر نہیں ملی، جس میں تریگے کا ذکر کیا گیا ہو۔
ای ٹی وی پر بھی ہمیں شاہنواز حسین کے نام سے ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ ان کے بیان کے حوالے سے لکھی گئی آخری خبر 28 جولائی 2019 کی تھی۔
اس کے بعد وشواس نیوز نے شاہنواز حسین سے بات کی۔ انہوں نے ایسی کسی حبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا، ’’ترنگا تو ہر ہندوستانی کی شان ہے۔ یہ بیان پوری طرح سے فرضی ہے اور اسے غلط ارادے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے‘‘۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب شاہنواز حیسن کے خلاف فرضی خبر چلائی گئی ہو۔ کچھ مہینوں پہلے شاہنواز حسین اور ان کی بیوی کی تصویر غلط دعویٰ کے ساتھ وائرل ہوئی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی بیوی بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مرلی منوہر جوشی کی بیٹی ہیں۔ شاہنواز حسین کی بیوی کا نام رینو شرما ہے، جبکہ مرلی منوہر جوشی کی دو بیٹیاں ہیں، جن کا نام پرمبدا اور نویدیتا ہے۔
وشواس نیوز نے اس کے بعد وائرل ان انڈیا کے پیج کو اسکین کیا۔ اسکین میں ہمیں اس پیج پر کسی مخصوص سیاسی آئڈیولاجی کی جانب متوجہ خبریں ملی۔
نتیجہ: بی جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین کے ترنگے کو لے کر وائرل ہو رہا بیان فرضی ہے، جسے غلط حوالے کے ساتھ سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔