فیکٹ چیک: حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی کی موت کی خبر افواہ ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ حریت رہنما سید شاہ گیلانی کا انتقال نہیں ہوا ہے، وائرل خبر فرضی ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر جموں و کشمیر حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی کی موت کی خبر وائرل ہو رہی ہے۔ صارفین ان کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ سید گیلانی کا انتقال ہو گیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل خبر افواہ ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک پیج ’پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘ ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ- حریت راہنما سید علی گیلانی شدید علالت کے بعد مقبوضہ جموں کشمیر میں انتقال کر گئے نماز جنازہ کل سرینگر میں ادا کی جائے گی۔آزادئ کشمیر اور پاک و ہند کے مسلمانوں کی یکجہتی کے لئے انکی مسلسل اور انتھک و لازوال جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔ اللہ پاک انکی کامل مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے مناسب کی ورڈس ڈال کر گوگل اوپن سرچ کیا۔ سرچ میں ہمارے ہاتھ متعدد ایسے آرٹیکلس لگے جس میں سید علی گیلانی شاہ کے بیٹے نسیم گیلانی کے حوالے سے وائرل خبر کو افواہ قرار دیا گیا ہے۔ خبر کو یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

مزید سرچ میں ہمارے ہاتھ پاکسان کی نیوز ویب سائٹ ڈیلی ٹائمس ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے لگی۔ اس میں 30 دسمبر کو سید شاہ گیلانی کے انقتال کی افواہ کو شائع کیا گیا تھا۔ ممکن ہے کہ یہ فرضی خبر یہی سے وائرل ہوئی۔ حالاںکہ وشواس نیوز اس بات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کرتا ہے۔

وائرل افواہ سے جڑی تصدیق حاصل کرنے کے لئے وشواس نیوز نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن کے جموں و کشمیر کے رپورٹر راہل شرما سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ جس پر انہوں نے ہمیں بتایا کہ، ’’یہ افواہ وادی میں پچھلے 7-8 روز سے وائرل ہے۔ لیکن سید شاہ گیلانی کا انتقال نہیں ہوا ہے۔ یہ ایک فرضی خبر ہے‘‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ، ’’گزشتہ سال فروری میں بھی سید شاہ گیلانی سے جڑی موت کی خبر پھیل چکی ہے، اور اس وقت بھی ان کے خاندان نے آکر خبروں کو افواہ قرار دیا تھا‘‘۔

پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک پیج پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کے 58,130 صارفین فالوو کرتے ہیں ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ حریت رہنما سید شاہ گیلانی کا انتقال نہیں ہوا ہے، وائرل خبر فرضی ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts