فیکٹ چیک: بغدادی کو ہلاک کئے جانے کا انڈیا کنیکشن، نیوز18 نے نہیں چلایا ایسا پرومو
- By: Umam Noor
- Published: Nov 2, 2019 at 06:32 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک نیوز چینل کا گرافک پرومو وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک ٹی وی چینل کے اینکر کی تصویر کے ساتھ لکھا دیکھا جا سکتا ہے، ’’مودی کے دباؤ کے چلتے ٹرمپ نے کیا بغدادی کو ڈھیر۔ ملک کی سب سے بڑی بحث‘‘ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ تصویر صحیح نہیں ہے۔ اس پرومو کی تصویر کو ایڈیٹنگ ٹولس کی مدد سے بدلہ گیا ہے۔ وائرل پرومو کا فانٹ اصل پرومو سے بالکل مختلف ہے۔
دعویٰ
وائرل ڈیبیٹ اشتہار میں نریندر مودی، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور گزشتہ روز ہلاک ہوا آئی ایس آئی ایس چیف بغدادی کے کٹ آوٹ تصاویر کے ساتھ نیوز 18 انڈیا چینل کے شو آر پار کے پرومو کی ایک تصویر ہے۔ اس تصویر میں آر پار کے ہوسٹ آمیش دویگن بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ پرومو میں سب سے اوپر آر پار لکھا ہے۔ اس کے نیچے ’’مودی کے دباؤ کے چلتے ٹرمپ نے کیا بغدادی کو ڈھیر۔ ملک کی سب سے بڑی بحث‘‘۔ لکھا ہے اور سب سے نیچے ’’شام 6:57 بجے صرف نیوز 18 پر‘‘ لکھا ہے۔
فیکٹ چیک
ہم نے آر پار شو سے کئی گرافکس کا موازنہ کیا۔ ہم نے پایا کہ وائرل گرافک کا فانٹ نیوز18 کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل پر اپ لوڈ کئے گئے گرافکس سے مختلف ہے۔
اس خبر کو فیکٹ چیک کرنے کے لئے ہم نے جانا کہ بغدادی کی موت کس دن ہوئی تھی۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اکتبو 27 کو ٹویٹ کر بتایا تھا کہ شامی صوبہ ادلب میں امریکی فوج کے ذریعہ کئے گئے آپریشن میں اسلامک اسٹیٹ چیف بغدادی کی موت ہوئی۔
ٹرمپ کا یہ ٹویٹ اے این آئی پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اب ہم نے تلاش کی نیوز18 انڈیا کا یہ شو بغدادی کی موت کے بعد کب نشر ہوا تھا۔ ہم نے نیوز18 انڈیا کے یوٹیوب چھاننے شروع کیا تو پایا کہ یہ شو 25 اکتوبر کے بعد سیدھا 28 اکتوبر کے روز نشر ہوا تھا اور 28 تاریخ کو نیوز18 پر نشرہوئے اس شو کا موضوع پاپولیشن کنٹرول تھا۔ 29 اکتوبر کو نشر شو کا ایجنڈا ’’کشمیر پر دنیا ساتھ، اپنے کریں بھترگھات‘‘ تھا۔ پورے شو کے دوران اس میں بغدادی کی موت کو لے کر کوئی بحث نہیں ہوئی ہے۔
زیادہ معلومات حاصل کرنے کے لئے ہم نے شو کے ہوسٹ امیش دیوگن سے بات کی جنہوں نے کہا، ’’یہ فوٹو فرضی ہے‘‘۔
اس پوسٹ کو متعدد صارفین شیئر کر رہے ہیں۔ انہیں میں سے ایک ہیں اجیت کشور ہیں۔ ہم نے سوشل اسکیننگ کی اور پایا کہ اس صارف کا تعلق اتر پردیش سے ہے وہیں اس پروفائل سے متعدد فرضی خبروں کو بھی شیئر کیا گیا ہے۔
نتیجہ: ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ تصویر فوٹوشاپڈ ہے۔ وائرل پرومو کا فانٹ اصل پرومو سے بالکل مختلف ہے۔
- Claim Review : Howdy मोदी का ये असर हैं आज बगदादी जैसे आतंकी को ट्रम्प को मरना पड़ा
- Claimed By : FB User- Ajit Kishor
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔