فیکٹ چیک: راہل گاندھی کی پیدائش 1968 میں نہیں، 1970 میں ہوئی تھی، وائرل پوسٹ فرضی ہے

وشواس نیوز کی جانچ میں پتہ چلا کہ سونیا گاندھی کی شادی کے چار ماہ بعد ہی راہل گاندھی کی پیدائش والی پوسٹ فرضی ہے۔ اسے کچھ لوگ جانبوجھ کر وائرل کر رہے ہیں۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک بار پھر سے گاندھی خاندان پر نشانہ لگانے کے لئے قابل اعتراض پوسٹکا سہارا لیا جار ہا ہے۔ کچھ صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کی شادی 25 فروری 1968 کو ہوئی اس سال 13 جون کو راہل گاندھی کی پیدائش ہو گئی۔ وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ یہ ایک جھوٹی اور قابل اعتراض خبر ہے۔ اسے کچھ لوگ جانبوجھ کر سونیا گاندھی اور ان کے خاندان کو بدنام کنرے کے لئے ایسی پوسٹ کر رہے ہیں۔

کیا ہو رہا ہے وائرل؟

فیس بک صارف ’ہندو روی کمار‘ نے 20 جون کو ایک پوسٹ ڈالتے ہوئے لکھا’’ بتاؤ چمچوں کیسے پیدہ ہوا، عقل سے پیدل صرف 110 دن میں!‘‘۔

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے کانگریس صدر سونیا گاندھی کی شادی کی تاریخ سرچ کی۔ گوگل سرچ سے ہمیں پتہ سونیا اور راجیو گاندھی کی شادی 25 فروری 1968 کو ہوئی تھی۔

کانگریس کی ویب سائٹ پر ہمیں سونیا گاندھی کے پیج سے جانکاری ملی کی ان کی شادی 1968 میں ہوئی تھی۔ مطلا پوسٹ میں لکھی یہ بات تو صحیح ہے کہ سونیا۔ راجیو کی شادی 1968 میں ہوئی تھی۔

اس کے بعد ہمیں راہل گاندھی کی پیدائش کی تاریخ سرچ کی۔ سرچ میں ہمیں پتہ چلا کہ راہل گاندھی کی پیدائش 19 جون 1970 کو آتا ہے۔ کچھ دن پہلے ہی وہ 50 سال کے ہوئے ہیں۔

پڑتال کے اگلے مرحلہ میں ہمیں کئی میڈیا رپورٹس ملیں، جس میں راہل گاندھی کے 50ویں سالگرہ کا ذکیا تھا۔ ٹائمس ناؤ کی ویب سائٹ کے مطابق، 19 جون 2020 کو راہل گاندھی پچاس سال کے ہو گئے۔

اس کے علاوہ کانگریس کی آفیشیئل ویب سائٹ سے ملی معلومات ملی کہ راہل گاندھی کی پیدائش 19 جون 1970 کو ہوئی تھی۔

اس کے بعد وشواس نیوز نے کانگریس ترجمان اکھیلیش پرتاپ سنگھ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسی فرضی باتیں دائیں بازو ہی پھیلاتے ہیں۔ اس کی یہی سطح ہے۔

اب باری تھی اس فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف ہندو روی کمار کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پروفائل سے اس سے قبل بھی فرضی پوسٹ شیئر کی جا چکی ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی جانچ میں پتہ چلا کہ سونیا گاندھی کی شادی کے چار ماہ بعد ہی راہل گاندھی کی پیدائش والی پوسٹ فرضی ہے۔ اسے کچھ لوگ جانبوجھ کر وائرل کر رہے ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts