X
X

فیکٹ چیک: اویسی کی یہ تصویر چھیڑ چھاڑ کر کے کی جا رہی ہے وائرل

  • By: Umam Noor
  • Published: May 20, 2019 at 08:39 AM

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے صدر اسد الدین اویسی کو کچھ لوگوں کے ساتھ کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل تصویر میں اویسی نے بھگوان رام کی تصویر پکڑی ہوئی ہے۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ وائرل ہو رہی تصویر غلط ہے۔ اصل میں اویسی نے امبیڈکر کی تصویر پکڑی ہے۔

دعویٰ

وائرل پوسٹ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے صدر اسد الدین اویسی کو کچھ لوگوں کے ساتھ کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل تصویر میں اویسی نے بھگوان رام کی تصویر پکڑی ہوئی ہے۔ پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا ہے ’’ بولا تھا نہ…ٹوپی والا بھی سر جھکا کے جے شری رام بولےگا‘‘۔

فیکٹ چیک

اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس تصویر کا گوگل رورس امیج سرچ کیا۔ پہلے ہی پیج پر ہمیں یہ تصویر اسد الدین اویسی کے ویری فائڈ فیس بک اکاؤنٹ پر ملی۔ بس فرق اتنا تھا کہ اس تصویر میں اویسی نے امبیڈکر کی تصویر پکڑی تھی، بھگوان رام کی نہیں۔ اس پوسٹ میں لکھا ہے، موچی کالونی کے دلتوں نے اے آئی ایم آئی ایم پارٹی دفتر ہیش ٹیگ دار السلام میں ہیش ٹیش ٹیگ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی سے ملاقات کی اور ان کے علاقہ میں ترقیاتی سرگرمیوں کے لئے انہیں شکریہ ادا کیا‘‘۔ اس پوسٹ کو اسد الدین اویسی کے ویری فائڈ فیس بک اکاؤنٹ سے 17 اپریل 2018 کو پوسٹ کیا گیا تھا۔

مذکورہ معاملہ کی مزید تصدیق کے لئے ہم نے خود آل انڈیا مسلس اتحاد مسلمین کے صدر اسد الدین سے فون پر بات کی اور انہوں نے ہمیں بتایا، ’’ ان کی تصویر کو مارف کر کے غلط تناظر کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔ اصل میں یہ تصویر اپریل 2018 کی ہے جب وہ موچی کالونی کے دلتوں سے ملے تھے اور انہیں شکریہ کے طور پر امبیڈکر کی تصویر تحفہ میں ملی تھی‘‘۔

اس پوسٹ کو آر ایس ایس ہندو یووا واہنی (نیچے گروپ کا نام دیکھیں) نام کے ایک فیس بک پیج کے ذریعہ شیئر کیا گیا تھا اور اسے ابھی تک 24000 بار شیئر کیا جا چکا ہے۔
RSS हिंदू युवा वाहिनी 

نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ وائرل ہو تصویر غلط ہے۔ اصل میں اویسی نے امبیڈکر کی فوٹو پکڑی ہوئی ہے ۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : اویسی نے بھگوان رام کی تصویر پکڑی تھی
  • Claimed By : RSS हिंदू युवा वाहिनी
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later