فیکٹ چیک: بچے نے راہل گاندھی کو نہیں دی مودی کے نام کی پرچی، لکھا تھا، راہل جی ویلکم

وشواس ٹیم (نئی دہلی)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس میں کانگرس صدر راہل گاندھی ایک بچے کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ فیس بک پر شیئر کی گئی تصویر میں ایک بچہ راہل گاندھی کو ایک پرچی دیتا ہوا نظر آرہا ہے۔ شیئر کئے پوسٹ میں پرچی میں ’’آئےگا تو مودی ہی‘‘ لکھا ہوا دکھ رہا ہے۔

وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعوی غلط ثابت ہوتا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل پوسٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایک بچے نے راہل گاندھی کو ’آئے گا تو مودی ہی‘ کے نام سے لکھی پرچی دی۔ فیس بک پر اس تصویر کو صارف اجے شرما نے ’ماں قسم اس بچے نے دل جیت لیا‘ لکھتے ہوئے شیئر کیا ہے۔

اجے شرما نے یہ پوسٹ 12 مئی کو شیئر کی ہے، جسے پڑتال کئے جانے تک 74 بار شیئر کیا جا چکا ہے۔

پڑتال

تصویر کی حقیقت کا پتہ لگانے کے لئے ہم نے اسے گوگل رورس امیج (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کیا۔ رورس امیج سے ہمیں پتہ چلا کہ یہ تصویر بےحد پرانی ہے، جسے غلط دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
Google Reverse Image

راہل گاندھی کی یہ تصویر نومبر 2017 کی ہے، جب وہ گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے ریاست میں زبردست کیمپیننگ کر رہے تھے۔ اسی دوران انہوں نے نومبر مہینہ میں ولساڈ کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے ماہی گیر برادری کے لوگوں سے بات چیت کی تھی۔

نیوز رپورٹ میں اسے دیکھا جا سکتا ہے۔ 3 نومبر 2017 کو کانگریس کے اس وقت کے نائب صدر راہل گاندھی کے گجرات دورے کا ہفتہ کو آخری دن تھا۔ ولساڈ میں ریلی کو خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا تھا، ’’ مودی حکومت نے سارا پیسا 5۔7 صنعت کاروں کو دے دیا ہے اور اس سے گجرات کے عوام کو کوئی بھی فائدہ نہیں ہوا‘‘۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ’’حالاںکہ آج پی ایم مودی کے پاس بہت طاقت ہے، لیکن گجرات میں کانگریس پارٹی کی جیت ہوگی، کیوں کہ سچائی ہمارے پاس ہے‘‘۔

کانگریس نے اپنے ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈل پر راہل گاندھی کی ولساڈ دورے کی تصاویر کو شیئر کیا ہے، جس میں یہ تصویر بھی شامل ہے، جسے غلط دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ کنگریس نے ان تصاویر کو 3 نومبر 2017 کو اپنے ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کیا تھا۔

اس ملاقات کے میں ماہی گیروں نے راہل گاندھی سے اپنی پریشانیوں کے بارے میں بات کی تھی اور اسی دوران بچے نے ایک پرچی راہل گاندھی کو دی۔ پرچی پر نظر آ رہے حروف کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اصل پرچی میں تین لائیوں میں کچھ لکھا ہوا ہے، تاہم ایڈیٹنگ کے ذریعہ پرچی میں دو لائن بولڈ ’آئے گا تو مودی ہی‘، لکھ دیا گیا ہے۔

راہل گاندھی کے ہینڈل سے جن تصاویر کو شیئر کیا گیا ہے، ان میں ایک تصویر میں ان کے بغل میں بھرت سولنکی نظر آرہے ہیں، جو اس دورے کے وقت گجرات کانگریس کے صدر تھے۔ وشواس نیوز نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ اس پرچی پر آخر کیا لکھا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا، ’’ راہل گاندھی کا وہ دورہ گجرات اسمبلی انتخابات کے وقت کا تھا، تو اس میں، آئے گا تو مودی ہی، کا کوئی مطلب نہیں بنتا ہے۔ مودی اس وقت ملک کے وزیر اعظم بن چکے تھے‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ پرچی پر، ’’ راہل جی ویلکم‘‘، لکھا ہوا تھا۔ سولنکی نے کہا کہ بچے کا نام ہریندر بھائی ٹنڈیل ہے، جو ولساڈ کے کوسامبا کے گاوں باوری فلیا کا رہنے والا ہے۔

اسٹاک اسکین (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کی مدد سے کی گئی اسکیننگ میں یہ پروفائل ایک مخصوص نظریہ سے متاثر پائی گئی۔
Stalkscan 

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں کانگریس صدر راہل گاندھی کی وائرل ہو رہی تصویر فرضی ثابت ہوتی ہے۔ راہل گاندھی کی تصویر کو غلط دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
Related Posts
Recent Posts