X
X

فیکٹ چیک: کانگریس کے دفتر میں رکھی تصویر مہاتما گاندھی کی ہے، مغل بادشاہ کی نہیں

  • By: Umam Noor
  • Published: Apr 24, 2019 at 05:35 AM
  • Updated: May 13, 2019 at 11:39 AM

 نئی دہلی (وشواس ٹیم) سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں راہل گاندھی کو کچھ لکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راہل گاندھی کے پیچھے مغل بادشاہ بابر کی تصویر لگی ہے۔ ہم نے اپنی تفتیش میں پایا کہ شیئر کی گئی پوسٹ غلط ہے۔ اصل میں راہل گاندھی کے پیچھے مہاتما گاندھی کی تصویر ہے۔

دعویٰ

 تصویر میں دعویٰ کیا جا رہا ہے ’’کانگریس ہیڈ کوارٹر میں راہل گاندھی کے پیچھے لگی تصویر رام، کرشن یا گاندھی کی نہیں بلکہ مغل بادشاہ بابر کی ہے۔ اب آپ سمجھے کانگریس رام مندر کی مخالفت کیوں کرتی ہے‘‘۔

پڑتال

 ہم نے اس تصویر کی تفتیش کے لئے اس کا اسکرین شاٹ لیا اور اسے گوگل ریورس امیج پر سرچ کیا۔ پہلے ہی پیج پر ہمارے ہاتھ انڈیا ٹوڈے کی ایک خبر لگی جس میں اس تصویر کا استعمال کیا گیا تھا۔ اس خبر کے مطابق، یہ تصویر تب کی ہے جب راہل کانگریس صدر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کر رہے تھے۔ ہمیں یہ تصویر اور بھی کئی نیوز ویب سائٹس پر ملی۔ اس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اس تصویر میں اصل میں مہاتما گاندھی کی تصویر نصب ہے۔

 مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے ہم نے کانگریس کے ترجمان راجیو تیاگی سے بات کی جنہوں نے تصدیق کی 4 دسمبر 2017 کو راہل گاندھی نے پارٹی صدر کے عہدہ کے لئے کاغذات نامزدگی فائل کیا تھا اور اس وقت کلک کی گئی تصویر میں موجود مہاتما گاندھی کی تصویر کو شرپسند عناصر نے ایک مغل بادشاہ کی تصویر سے فوٹوشاپ کر دیا- یہ پوسٹ غلط ہے۔

اس پوسٹ کو ’ہمت سنگھ کھیچی‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے فیس بک صارف نے ’مودی میشن 2019 ‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے ایک فیس بک پیج پر شیئر کیا تھا۔ اس پیج کے کل 168،488 ممبرس ہیں۔
Himmat Singh Khichi‎, Modi Mission 2019

 نتیجہ: ہماری تفتیش میں پایا گیا کہ شیئر کی جا رہی تصویر غلط ہے۔ راہل گاندھی کی اصلی تصویر میں مہاتما گاندھی کی تصویر ہے کسی مغل بادشاہ کی نہیں ۔

 مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : راہل گاندھی کے پیچھے مغل بادشاہ بابر کی تصویر لگی ہے
  • Claimed By : Fb page: Modi Mission 2019
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later