X
X

فیکٹ چیک: سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی فرضی تصویر غلط دعویٰ کے ساتھ ہو رہی وائرل

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 19, 2019 at 04:47 PM

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ملک کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل پوسٹ میں منموہن سنگھ کی مبینہ تصویر شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا ہےکہ امریکہ نے دنیا کے 50 ایماندار شخصیات کی فہرست جاری کی ہے، جس میں منموہن سنگھ ہندوستان کے واحد شخص ہیں۔ دعویٰ کے مطابق، منموہن سنگھ اس فہرست میں اول درجہ پر ہیں۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ خبر فرضی ثابت ہوتی ہے۔ ساتھ ہی، پوسٹ میں منموہن سنگھ  کی جو تصویر استعمال کی گئی ہے، وہ فرضی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

فیس بک پر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی مبینہ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے، ’’امریکہ نے جاری کی دنیا کے 50 سب سے ایماندار لوگوں کی فہرست میں ہندوستان کے واحد شخص ہیں ڈاکٹر منموہن سنگھ جی۔ وہ بھی پہلے مقام پر‘‘۔

شیو داس (نیچے انگریزی میں دیکھیں)۔ نام کے فیس بک صارف نے سنگھ کی مبینہ تصویر کو شیئر کیا تھا ہے، جس میں وہ ایوارڈ لئے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ پڑتال کئے جانے تک اس تصویر کو تقریبا 350 سے زیادہ لوگ شیئر کر چکے ہیں۔
Shiv Das

پڑتال

پڑتال کی شروعات میں ہمیں پتہ چلا کہ سوشل میڈیا پر اسی دعویٰ کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر بھی وائرل ہو چکی ہے اور یہ پہلی بار نہیں ہے، جب منموہن سنگھ کو لے کر یہ دعویٰ وائرل ہو رہا ہے۔

تصویر کو غور سے دیکھنے پر پتہ چلتا ہے کہ تصویر میں نظر آرہے منموہن سنگھ (کی طرح دکھنے والے شخص) کے ہاتھ میں آسکر ایوارڈ ہے، جو فلم میں فنکاری اور تکنیک کے شعبے میں قابل تعریف کام کے لئے دیا جانے والا معروف ایوارڈ ہے۔ آسکر کی ویب سائٹ (نیچے ویب سائٹ کا لنک دیکھیں) پر اعزاز کے طور پر دئے جانے والے ایوارڈ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
https://oscar.go.com/

یعنی منموہن سنگھ کی طرح دکھنے والے شخص کے ہاتھوں میں جو ایوارڈ ہے، فلم کے شعبے میں دیا جانے والا آسکر ہے۔ اس کے بعد ہم نے رورس امیج کی مدد لی، تاکہ وائرل ہو رہی تصویر کی حقیقت کا پتہ لگا سکیں۔

گوگل رورس امیج سے ہمیں پتہ چلا کہ جس تصویر کو منموہن سنگھ کی تصویر بتا کر وائرل کیا جا رہا ہے، وہ ہندوستان کے مشہور گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان کی تقریبا 10سال پرانی تصویر ہے، جب انہیں 81 ویں آسکر ایوارڈ کے دوران کیلی فورنیا کے کوڈک تھیئٹر میں اس اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

نیوز ایجنسی رائیٹرس کی ویب سائٹ پر 23 فروری 2009 پر شائع خبر سے اس کی تصدیق ہوتی ہے۔ رحمان کی اس تصویر کو فوٹوشاپ کی مدد سے اسے منموہن سنگھ کا بتاتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا۔ تصویر کی حقیقت کو جاننے کے بعد ہم نے یہ پتہ لگایا کہ کیا امریکی سرکار واقعی میں دنیا کے ایماندار شخصیات کی فہرست جاری کرتی ہے۔

امریکی سرکار کی طرف سے دی جانے والی ایوارڈس کی فہرست دیکھنے پر ہمیں پتہ چلا کہ امریکی سرکار نہ تو دنیا بھر کے ایماندار لوگوں کی فہرست جاری کرتی ہے اور نہ ہی انہیں ایسا کوئی اعزاز دیتی ہے۔

یو ایس سینٹ کی سائٹ پر ان تمام فوجی اور سول ایوارڈز کی فہرست دیکھی جا سکتی ہے، جو امریکی حکومت کی جانب سے دیا جاتا ہے۔

نتیجہ: امریکہ کی جانب سے دنیا کے 50 ایماندار لوگوں کی فہرست میں ملک کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے شامل ہونے کے دعویٰ کو لے کر وائرل ہو رہی پوسٹ غلط ہے۔ وشواس ٹیم کی پڑتال میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ امریکی سرکار ایسی کوئی فہرت جاری نہیں کرتی ہے۔ وائرل پوسٹ میں منموہن سنگھ کی جس تصویر کا استعمال کیا گیا ہے، وہ ہندوستان کے مشہور گلوکار اے آر رحمان کے آسکر ایوارڈ کی تصویر سے چھوڑ چھاڑ کر بنائی گئی ہے۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : امریکہ نے دنیا بھر کے 50 ایماندار رہنماؤں کی فہرست جاری کی، جس میں منموہن سنگھ بھی شامل
  • Claimed By : FB User-Shiv Das
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later