X
X

فیکٹ چیک: گریراج سنگھ کو بہار کا سی ایم بنائے جانے کی حمایت کا دعوی کرتا پی ایم مودی کے نام سے وائرل ہو رہا خط فرضی ہے

گریراج سنگھ کو بہار کا وزیر اعلی بنائے جانے کی حمایت کا دعوی کرتا وزیر اعظم نریندر مودی کے نام سے وائرل ہو رہا خط فرضی ہے۔

  • By: Abhishek Parashar
  • Published: Nov 12, 2020 at 05:59 PM
  • Updated: Nov 12, 2020 at 06:06 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کے نام سے لکھے ایک خط وائرل ہو رہا ہے، جس میں مرکزی وزیر گریراج سنگھ کو وزیر اعلی بنائے جانے کے دعوی کے حماعت کی گئی ہے۔

وشواس نیوز کی جانچ میں یہ دعوی غلط نکلا۔ گریراج سنگھ کو بہار کا اگلا وزیر اعلی بنائے جانے کا دعوی کرتا وزیر اعظم کے نام سے وائرل ہو رہا خط فرضی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

ٹویٹر صارف ’ارودھتی رائے‘ نے ایک خط کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ
‘‘Even before the Bihar election results, PM Modi has selected the CM of Bihar, Giriraj Singh would be the next CM of Bihar’’.

پوسٹ کے آکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 نومبر کو صبح چار بجے کے تقریبا آخری نتائج جاری کئے۔ نتائج کے مطابق، آر جے ڈی (بی جے پی۔ 74، جے ڈی۔یو۔43، وی آئی پی۔4 اور ہم۔4) کو 125 سیٹیں ملی ہیں، جو سرکار بنانے کے اعداد و شمار 122 سے زیادہ ہے۔ وہیں، اعظیم اتحاد کو 110 سیٹوں پر جیت ملی ہے، جس میں آر جے ڈی کو 75، کانگریس کو 19 کو بائیں بازو جماعتوں کو 16 سیٹیں ملی ہیں۔

یعنی بہار میں ایک بار پھر سے این ڈی اے کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ ’دینک جاگرن‘ کی خبر کے مطابق، انتخابات میں بھلے ہی جے ڈی یو کے مقابلہ کو زیادہ سیٹیں آئی ہوں، لیکن نتیش کمار ہی اگلے وزیر اعلی بنیں گے۔

दैनिक जागरण में प्रकाशित रिपोर्ट

بی جے پی کا وزیر اعلی ہونے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے سشیل مودی صاف کر چکے ہیں کہ نتیش کمار کی قیادت میں ہی بہار میں ایک بار پھر سے این ڈی اے کی حکومت بنےگی۔

نیوز رپورٹ کے مطابق، ’انتخابات کے نتائج آنے کے بعد منگل کے روز کی دیر رات ریاستی بی جے پی دفتر میں صحافیوں سے بات چیت میں نائب وزیر اعلی نے صاف کیا کہ این ڈی اے نتیش کمار کے چہرہ پر الیکشن لڑا تھا اور اس میں کو شک نہیں ہونا چاہئے‘۔

اس کے بعد، ہم نے وائرل ہو رہے خط کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ ہمیں حال ہی میں بھارتی کرکٹر سریش رائنا کو لکھا گیا وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک خط بھی ملا، جسے 21 اگست کو آل انڈیا ریڈیو نیوز کےویری فائڈ ٹویٹر پروفائل سے شیئر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سےلکھے گئے اصل خط اور وائرل ہو رہے خط کو ملا کر دیکھنے پر اس میں طرز کی سطح پر فرق صاف صاف نظر آتےہیں۔

وائرل ہو رہے خط کی زبان میں متعدد غلطیاں نظر آرہی ہیں۔ وائرل خط میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دستخط کے فرق ہو بھی صاف صاف دیکھا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم کے نام سے وائرل ہوا خط

یہاں یہ بات بھی غور کئے جانے کی ہے کہ بہار انتخابات کے تیسرے مرحلہ کے ووٹنگ سے پہلے پانچ نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے لوگوں کے نام سے عوامی خط لکھ کر نتیش کمار کے حماعت میں ووٹنگ کئے جانے کی اپیل کی تھی، جبکہ وائرل ہو رہے خط میں نظر آرہی تاریخ پانچ نومرب ہی ہے۔

انہوں نے لکھا، ’مجھے نتیش کمار حکومت کی ضرورت ہے، تاکہ بہار میں چل رہی ترقی کی سیاست میں کسی طرح کی مشکل نا آ پائے‘۔ ایسے میں وزیر اعظم کی جانب سے اگر گریراج سنگھ کو وزیر اعلی عہدہ کا امیدوار بنائے جانے کا دعوی میں کوئی حقیقت نظر نہیں آتی۔

دوسرا اگر ایسا ہوتا تو یہ اپنے آپ میں بڑی خبر ہوتی، لیکن ہمیں نیوز سرچ میں ایسی کوئی خبر نہیں ملی جس میں ایسے کسی خط کا ذکر ہو۔

وشواس نیوز نے اس خط کو لےکر بی جے پی کے ترجمان رام ساگر سنگھ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’یہ خط پوری طرح فرضی ہے۔ ایسے خط کو وائرل کرنے والوں پر سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہئے۔ ایسے خط وائرل کرنا اور اس کی تصدیق کرنا بھی سائبر کرائم ہے۔ بی جے پی کا اسٹینڈ صاف ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ اور سابق قومی صدر امت شاہ سے لے کر پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا تک باربار ہر منچ سے صاف کر چکے ہیں کہ بہار میں بی جے پی کو چاہے جتنی بڑی جیت ملے، وزیر اعلی نتیش کمار ہی ہوں گے‘‘۔

نتیجہ: گریراج سنگھ کو بہار کا وزیر اعلی بنائے جانے کی حمایت کا دعوی کرتا وزیر اعظم نریندر مودی کے نام سے وائرل ہو رہا خط فرضی ہے۔

  • Claim Review : Even before the Bihar election results, PM Modi has selected the CM of Bihar, Giriraj Singh would be the next CM of Bihar.
  • Claimed By : Arundhati Roy (Official)
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later