X
X

فیکٹ چیک: کنگنا رنوٹ کے بی بے پی کے لئے انتخابی مہم کرنے کا دعوی کرنے والی فرضی گرافکس پلیٹ ہوئی وائرل

کنگنا سے جوڑ کر اے بی پی نیوز کے نام پر فرضی گرافک پلیٹ وائرل کی جا رہی ہے۔ بی جے پی نے بھی بہار کے آنے والے اسمبلی انتخابات میں کنگنا کے انتخابی مہم سے انکار کیا ہے۔

  • By: ameesh rai
  • Published: Sep 24, 2020 at 05:33 PM
  • Updated: Sep 24, 2020 at 06:03 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں دعوی کیا جا رہا ہےکہ اداکارہ کنگنا رنوٹ بہار انتخابات میں بی جی پی کی انتخابی مہم میں شامل ہوں گی۔ اس پوسٹ میں اے بی پی نیوز کی ایک مبینہ گرافک پلیٹ شیئر کی جا رہی ہے۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعوی فرضی نکلا۔ اے بی پی نیوز کی فرضی گرافک پلیٹ وائرل کی جا رہی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

اداکارہ کنگنا رنوٹ کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ صارفین اسے فسی بک، ٹویٹر اور واٹس ایپ پر شیئر کر رہے ہیں۔ وائرل پوسٹ میں نیشنل نیوز چینل اے بی پی نیوز کی مبینہ گرافک پلیٹ شیئر کی گئی ہے۔ اس گرافکس پلیٹ میں لکھا ہے، ’’بہار انتخابات میں بی جے پی کا کی انتخابی مہم کریں گی: کنگنا کونٹ‘‘۔

وائرل پوسٹ کا آکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وشواس نیوز کی تحقیقات کے لئے سب سے پہلے مناسب کی ورڈس ڈال کر گوگل پر سرچ کر کے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا اے بی پی نیوز نے ایسی کوئی خبر شائع کی ہے یا نہیں۔ ہمیں اے بی پی کی ویب سائٹ پر ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ انٹر نیٹ سرچ کے دوران ہی ہمیں متعدد قابل اعتماد رپورٹ ملیں، جن میں بی جے پی کے بہار انتخابات انچارج دیویندر فڈنویس کنگنا کے انتخابی مہم کرنے کی مبینہ خبر کو مسترد کر رہےہیں۔ لائو ہندوستان کی ایسی ہی ایک نیوز رپورٹ کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

ابھی تک کی موصولہ معلومات کے مطابق میڈیا رپورٹ میں کنگنا کی جانب سے بھی ایسا کوئی بیان نہیں آیا ہے کہ وہ بی جے پی کے لئے انتخابی مہم کریں گی۔

وشواس نیوز نے اے بی پی نیوز کے نام پر وائرل ہونے والی گرافک پلیٹ کا قریب سے جائزہ لیا۔ اس گرافک پلیٹ میں گرامر کی غلطی واضح طور پر دکھائی دیتی ہیں۔ اس میں غلط جگہ پر سیمی کالن کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس گرافک پلیٹ میں استعمال کیا گیا فونٹ اے بی پی کے اصل فونٹ سے مختلف ہے۔ ذیل میں شیئر کردہ تصویر میں یہ فرق واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس تصویر میں، اے بی پی کے آفیشیئل یوٹیوب چینل پر ویڈیو سے لیا گرافک پلیٹ اور مبینہ گرافک پلیٹ نیچے وائرل ہو رہی ہے۔ آپ خود فونٹ کا فرق بھی دیکھ سکتے ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے اے بی پی نیوز کے ایڈیٹوریئل محکمہ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فرضی گرافک پلیٹ ہے۔ اس گرافک پلیٹ اور خبر کا اے بی پی نیوز سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک اصرف صدام صدیقی کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس صارف کی جانب سے زیادہ تر فارورڈیڈ پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: کنگنا سے جوڑ کر اے بی پی نیوز کے نام پر فرضی گرافک پلیٹ وائرل کی جا رہی ہے۔ بی جے پی نے بھی بہار کے آنے والے اسمبلی انتخابات میں کنگنا کے انتخابی مہم سے انکار کیا ہے۔

  • Claim Review : دعوی کیا جا رہا ہےکہ اداکارہ کنگنا رنوٹ بہار انتخابات میں بی جی پی کی انتخابی مہم میں شامل ہوں گی۔
  • Claimed By : Saddam Siddiqui
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later