نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ممبئی سے کانگریس کے ایم ایل اے نسیم خان کو ’پاکستان زندہ باد‘ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو 20 سکنڈ کا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے، ’کانگریس ایم ایل اے نسیم خان پاکستان زندہ باد بول رہا ہے اور کیا سننا باقی ہے جاگو ہندووں اگر ہندوستان کو کشمیر بنتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ہو تو جاگو ورنہ کشمیری ہندو بننے کے لئے تیار رہو۔‘‘۔ ہم نے پڑتال میں پایا کہ اصل ویڈیو سے چھیڑچھاڑ کر کے ایڈیٹیڈ فوٹیج کو غلط حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ اصل ویڈیو 2016 کا ہے جب ممبئی سے کانگریس لیڈر عارف نسیم خان (عرف نسیم خان) نے ایک تقریب میں ہندوستان۔ پاکستان اتحاد پر سری سری روی شنکر کے بیان کا حوالا دیا تھا اور کہا تھا، ’’حکومت میں اگر ہمت ہے تو سری سری روی شنکر پر پاکستان زندہ باد کہنے کے لئے غداری کا مقدمہ چلا کے دکھائے‘‘۔
وائرل ویڈیو میں ممبئی سے کانگریس کے لیڈر نسیم خان کو ’پاکستان زندہ باد‘ کہتے اور حکومت کو ان پر کاروائی کرنے کا چیلینج دیتے سنا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو 20 سیکنڈ کا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے، ’’کانگریس ایم ایل اے نسیم خان پاکستان زندہ باد بول رہا ہے اور کیا سننا باقی ہے جاگو ہندووں اگر ہندوستان کو کشمیر بنتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ہو تو جاگو۔ ورنہ کشمیری ہندو بننے کے لئے تیار رہو۔ حکومت کو بھی ایسے کانگریس کے دہشت گردوں پر ایکشن لینے کی ضرورت ہے یا حکومت کو ایسے لوگوں کو پاکستان میں بھیج دینا چاہئے‘‘۔
ویڈیو کو ٹھیک سے دیکھنے پر دائیں جانب میں اوپر ’مشاعرہ میڈیا‘ لکھا دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کی تحقیقات کرنے کے لئے ہم نے ویڈیو کے کی فریمس کو گوگل رورس امیج پر متعلقہ کی ورڈ ڈال کر سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں 20 جون 2016 کو مشاعرہ میڈیا نام کے یو ٹیوب چینل پر اپ لوڈیڈ ایک 4 گھنٹے 39 منٹس کا ویڈیو ملا۔ ویڈیو دوگھنٹے، 41 منٹ اور 25 سیکنڈ پر نسیم خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے، ’’میں پوچھنا چاہتا ہوں مودی جی سے، سری سری روی شنکر نے یمونا کے کنارے راج ناتھ جی کی موجودگی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ان پر غداری کا مقدمہ چلے گا یا نہیں۔ اگر ہمت ہے موجی جی میں اور راج ناتھ سنگھ جی نے اپنی ماں کا دودھ پیا ہے تو سری سری کے خلاف غداری کا مقدمہ چلا کے دکھائیں‘‘۔ ویڈیو کے اسی حصہ میں چھیڑ چھاڑ کر کے بدلہ گیا ہے۔
تفتیش پر ہمیں دینک جاگرن کے ساتھی میڈیا پلیٹ فارم نئی دنیا کی ایک خبر ملی۔ اس میں سری سری روی شنکر کے جے ہند اور پاکستان زندہ باد والی بیان کی تفصیل تھی۔ خبر میں لکھا تھا،’’ دہلی میں یمونا کنارے چل رہے گرو سری سری روی شنکر کے تین روزہ ورڈ کلچر فسٹیول کے دوسرے دن ہفتہ کے روز ایک عجیب نظارہ دیکھنے کو ملا۔ سری سری روی شنکر کے منچ پر وزیر داخلہ راج ناتھ کی موجودگی میں ہی ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگے، حالاںکہ، بعد میں ’جے ہند‘ کے نعرے بھی لگائے گئے‘‘۔
ہمیں اس تقریب کا ایک ویڈیو بھی ملا جس میں سری سری روی شنکر کو یہ بیان دیتے سنا جا سکتا ہے۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے سیدھا چاندی ولی سے موجودہ کانگریس ایم ایل اے نسیم خان سے بات کی جنہوں نے کہا، ’’میں نے سری سری روی شنکر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ایک سوال پوچھا تھا جسے ایڈیٹ کر کے وائرل کیا جا رہا ہے۔ وائرل ویڈیو فرضی ہے‘‘۔
اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی حوالے کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے فیس بک پیج ’مے ہو ہندوستانی‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی‘‘۔ ہم نے پایا کہ اس پروفائل سے ایک مخصوص آئیڈلاجی کی جانب متوجہ پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔
نتیجہ: ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ اصل ویڈیو سے چھیڑ چھاڑ کر کے غلط حوالے میں وائرل کیا جا رہا ےح۔ اصل ویڈیو 2016 کا ہے جب ممبئی سے کانگریس کے لیڈر نیسم خان نے ایک تقریب میں ہندوستان پاکستان اتحاد پر سری سری روی شنکر کے بیان کا حوالا دیا تھا اور کہا تھا، ’’حکموت میں اگر ہمت ہے تو سری سری روی شنکر پر بھی پاکستان زندہ باد کہنے کے لئے غداری کا مقدمہ چلا کے دکھائے‘‘۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں