X
X

فیکٹ چیک: گاندھی کے مجسمہ کو پھول چڑھاتے ہوئے پی ایم مودی کی تصویر کو ایڈٹ کر جوڑی گئی نہرو کی تصویر سوشل میڈیا پر غلط دعوی سے وائرل

وزیر اعظم نریندر مودی کی جواہر لال نہرو کے مجسمے کے سامنے خراج تحسین پیش کرنے کی تصویر فرضی ہے۔ اصل تصویر میں ، نریندر مودی مہاتمہ گاندھی کے مجسمے کے سامنے خراج تحسین پیش کررہے ہیں اور اسی تصویر کو ایڈٹ کرکے جھوٹے دعوے کے ساتھ وائرل کیا جارہا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس میں انہیں ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے مجسمے کے سامنے خراج تحسین پیش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ وشواس نیوز کی تحقیقات میں یہ تصویر غلط نکلی۔

اصل تصویر راج گھاٹ کے قریب واقع قومی صفائی مرکز میں بنے گاندھی کے مسجمہ کو وزیر اعظم کے ذریعہ پھول چڑھانے کی ہے، جسے غلط ارادے کے ساتھ ایڈٹ کر وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’عرشاد علی‘ نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’’6 سال جسے لعنت دینے کے بعد، خوب خبرا بولنے کے بعد، انہیں کے سامنے جھکنا پڑتال ہے، تو سجھ جاؤ کی ان کا نظریہ اور سوچ تم سے کتنی عمدہ ہوگی‘‘۔

پڑتال

وشواس نیوز کے چیٹ بوٹ پر کئی صارفین نے اس تصویر کو بھیج کر اس کی حقیقت جاننی چاہی ہے۔

विश्वास न्यूज के वाट्सएप पर तस्वीर की प्रमाणिकता को लेकर पूछा गया सवाल

وائرل پوسٹ میں تصویر کا استعمال کیا گیا ہے، اس کے لئے اصل ذرائع کا پتہ لگانے کے لئے ہم نے گوگل رورس امیج سرچ کی مدد لی۔

سرچ میں ہمیں نریندر مودی کے آفیشیئل فیس بک پیج پر آٹھ اگست کو شیئر کی گئی چار تصاویر ملیں، جس میں ایک تصویر وائرل ہو رہی تصویر سے ملتی ہوئی ہے۔ حالاںکہ، اس میں نہرو کی جگہ وزیر اعظم مودی مہاتمہ گاندھی کے مجسمہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी के फेसबुक प्रोफाइल से शेयर की गई तस्वीरें

کئی دیگر فیس بک پیج پر بھی ہمیں یہ تصویر ملی اور ان تمام پیج پر یہ تصویر 8 اگست یا اس کے بعد کی تاریخ میں لگی ہوئی ہے اور تمام میں نریندر مودی کو مہاتمہ گاندھی کے مجسمہ کے آگے جھکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مودی نے اپنے فیس بک پیج پر ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے جو جانکاری دی ہے۔ اس کے مطابق، یہ تمام فوٹو قومی صفائی مرکز کی ہیں۔ نیوز سرچ میں ہمیں اے این آئی کا ایک ٹویٹ ملا۔ اس کے مطابق، وزیر اعظم مودی نے نئی دہلی میں آٹھ اگست کو سواچھ بھارت مشن کے تحت قومی صفائی مرکز کا افتتاح کیا۔

ہمارے ساتھ دینک جاگرن کے ڈپیوٹی چیف رپورٹر نیمش نے بتایا، ’وائرل ہو رہی تصویر اصل میں ایڈٹ کی ہوئی تصویر ہے۔ اصل تصویر راج گھاٹ کے قریب واقع قومی صفائی مرکز میں بنے گاندھی کے مجسمہ ہر وزیر اعظم کے ذریعہ پھول چڑھانے کی ہے۔

وائرل تصویر میں نہرو کا مجسمہ دیکھا گیا ہے۔ اس تصویر کا اصل ماخذ تلاش کرنے کے لئے ، ہم نے ایک بار پھر گوگل ریورس امیج کی مدد لی۔ تلاشی میں ہمیں یہ تصویر گیٹی امیجز کی ویب سائٹ پر ملی۔

Source-Getty images

دی گئی معلومات کے مطابق ، نہرو کا یہ مجسمہ مہاراشٹرا کے سولا پور میں بشری میں واقع ہے۔ ایڈٹنگ کی مدد سے ، نہرو کے اس بت کی تصویرکے سامنے پھول چڑھاتے وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر کو جوڑ کر اسے سوشل میڈیا پر غلط ارادے کے ساتھ وائرل کر دیا گیا۔

ٹویٹر صارف عرشاد علی کی جانب سے اس فرضی پوسٹ کو شیئر کیا گیا ہے۔ اس پروفائل کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایاکہ اس صارف کا کو 3718 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وزیر اعظم نریندر مودی کی جواہر لال نہرو کے مجسمے کے سامنے خراج تحسین پیش کرنے کی تصویر فرضی ہے۔ اصل تصویر میں ، نریندر مودی مہاتمہ گاندھی کے مجسمے کے سامنے خراج تحسین پیش کررہے ہیں اور اسی تصویر کو ایڈٹ کرکے جھوٹے دعوے کے ساتھ وائرل کیا جارہا ہے۔

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later