فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو میں دھنوچی ڈانس کرنے والی خاتون نصرت جہاں نہیں ہیں
- By: Umam Noor
- Published: Oct 19, 2019 at 04:34 PM
- Updated: Aug 29, 2020 at 04:48 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ترنمول کانگریس پارٹی کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں کے نام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں ایک خاتون کو دھنوچی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ نصرت جہاں ہے۔ وشواس ٹیم کی پڑتال میں یہ دعویٰ فرضی ثابت ہوا۔ وائرل ویڈیو میں دھنوچی ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہی خاتون نصرت جہاں نہیں، رشمی مشرا ہیں۔ وائرل ویڈیو ممبئی کا رواں سال کا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں
فیس بک پیج ’بھٹپایا ایسمنلی‘ کی جانب سے 14 اکتوبر ایک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو میں رصق کرنے والی خاتون نصرت جہاں ہیں۔
پڑتال
وشواس ٹیم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ اس کے بعد ہم نے اسے ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کر کے متعدد گریب نکالے۔ اس کے بعد ہم نے گوگل رورس امیج میں سرچ کرنا شروع کیا۔ ہمیں ایک ویڈیو یو ٹیوب پر ملا۔ اسے راپا انڈیا نام کے یو ٹیوب چینل پر 6 اکتوبر 2019 کو اپ لوڈ کیا تھا۔
اس میں بتایا گیا کہ ممبئی کے پوئی بنگالی ویل فیئر اسوسیایشن کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں رشمی مشرا کا شاندار دھنوچی ڈانس۔ اس ویڈیو کو اب تک 42 ہزار سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو میں ہمیں ایک جگہ پوئی لکھا ہوا دکھا ہوا نظر آیا۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں دکھ رہے بینر میں ہمیں ایک ٹیلی فون نمبر بھی دکھا۔
اس کے بعد ہم پی بی ڈبلو اے کے فیس بک اکاونٹ پر گئے۔ وہاں ہمیں 13 اکتوبر کو وائرل ویڈیو ملا۔ کیپشن میں لکھا گیا
A glimpse of Dhunuchi nach competition performance on Saptami day at Times Powai Sarvajanin Durgotsav ( organized by Powai Bengali Welfare Association, Mumbai). A super performance by Rashmi Mishra…
پڑتال کے اگلے مرحلہ میں ہم نے پوئی بنگالی ویل فیئر اسوشی ایشن کے دفتر سے رابطہ کیا۔ وہاں سے ہمیں پی بی ڈبلو اے کے پرتیک بھٹچاریہ کا نمبر ملا۔ پرتیک نے بتایا، ’’پی بی ڈبلو اے ہر سال اسی ٹائم پوئی عوامی درگا تقریب منعقد کرتا ہے۔ اس بار یہ 14واں سال تھا۔ ہمارے یہاں دھنوچی ڈانس ہوتا ہے۔ وائرل ویڈیو بھی اسی دوران کا ہے‘‘۔
اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک پیج ’بھٹپارا اسیمبلی‘کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو 84,245 لوگ فالوو کرتےہیں۔
نتیجہ: وشواس ٹیم کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ وائرل ویڈیو میں دھنوچی ڈانس کرنے والی خاتون ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں نہیں ہیں۔ ویڈیو ممبئی کے پوئی کا ہے۔ اس ویڈیو میں نظر آرہی خاتون کا نام رشمی مشرا ہے۔
- Claim Review : ڈانس کرتی ہوئی نصرت جہاں
- Claimed By : FB Page- Bhatpara Assembly
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔