فیکٹ چیک: پاکستان کے خیبر پختنخوا کے رقص ویڈیو کو کیا جا رہا طالبان جشن کا بتاتے ہوئے وائرل
وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کی تفتیش کی تو پتہ چلا کہ لوگوں کے رقص کی ویڈیو افغانستان میں طالبانیوں کی نہیں بلکہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے بنوں شہر کی ہے۔ جہاں ایک گروہ کے لوگ شادی کے جشن میں رقص کر رہے ہیں۔
- By: Umam Noor
- Published: Aug 20, 2021 at 05:02 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں بہت سے لوگ بندوق اٹھائے خوشی مناتے اور خوشی سے رقص کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اب مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود صارفین اسی ویڈیو کو وائرل کرتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے یہ لوگ طالبانی ہیں جو کابل پر قبضہ کرنے کے بعد خوشی منا رہے ہیں۔ جب وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی تفتیش کی تو ہمیں معلوم ہوا کہ لوگوں کے ناچنے کی یہ ویڈیو افغانستان میں طالبان کی نہیں بلکہ پاکستان کے خیبر پختونخوا کی ہے۔ جہاں لوگوں کے ایک گروپ نے شادی کی خوشی میں رقص کیا تھا۔ اب یہ ویڈیو غلط دعوے کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف قیق نے وائرل ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے ہوئے لکھا، ’کابل میں انٹر کرتے ہوئے جشن مناتے طالیبانی‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی تفتیش شروع کرنے کے لیے، ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو ان ویڈٹول پر اپ لوڈ کیا اور کی فرمس نکال کر گوگل ریورس امیج کا استعمال کرتے ہوئے ان کی تلاش کی۔ تلاش میں ہمیں ’منصور خان‘ نام کی فیس بک پروفائل پر بالکل وہی ویڈیو ملی جسے اب وائرل کیا جا رہا ہے۔ یہاں ویڈیو کو 27 مارچ 2021 کو اپ لوڈ کرتے ہوئے ‘بنو ڈانس’ لکھا گیا ہے۔
اس بنیاد پر اپنی تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے ، ہم نے گوگل پر کی ورڈ ‘بنوں’ داخل کیا اور ہمیں معلوم ہوا کہ بنوں خیبر پختونخوا ، پاکستان کے ایک شہر کا نام ہے۔ یعنی ممکن ہے کہ یہ ویڈیو بنوں شہر کی ہو۔ ہم نے یو ٹیوب پر وائرل ویڈیو کو بنوں کی ورڈ سے تلاش کرنا شروع کیا۔ تلاش میں، ہمیں یہ ویڈیو یوٹیوب چینل ‘پاک مکس 2021’ پر ملی۔ یہاں ویڈیو 1.34 سیکنڈ تک دیکھی جا سکتی ہے۔ 11 اپریل 2021 کو اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو کے مطلوبہ الفاظ میں بنوں لکھا گیا ہے اور ویڈیو کی کوالیٹی بھی وائرل ویڈیو سے بہتر نظر آئی۔
ویڈیو کی تصدیق کے لیے ، وشواس نیوز نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے اور خیبر پختوخوا کو نیو یارٹ ٹائمس کے لئے کوور کرنے والے صحافی احسان اللہ ٹیپو محسود سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو خیبر پختونخوا ، پاکستان میں ایک شادی کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے اس ویڈیو کو طالبان سے جوڑتے ہوئے چلایا ہے ، یہ دعویٰ بالکل جھوٹا ہے۔ یہ ویڈیو صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں کی ہے۔
وشواس نیوز نے کابل افغانستان کے این آر سی ناروے کے صحافی عنایت اللہ آزاد سے بھی رابطہ کیا اور انہوں نے وائرل ویڈیو کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے لیکن یہ افغان طالبان کی ویڈیو نہیں بلکہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا سے ہے۔
پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف قیق کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 1383لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کی تفتیش کی تو پتہ چلا کہ لوگوں کے رقص کی ویڈیو افغانستان میں طالبانیوں کی نہیں بلکہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے بنوں شہر کی ہے۔ جہاں ایک گروہ کے لوگ شادی کے جشن میں رقص کر رہے ہیں۔
- Claim Review : کابل میں انٹر کرتے ہوئے جشن مناتے طالبانی
- Claimed By : قيق - Gig
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔