فیکٹ چیک: مہارانا پرتاپ کو لے کر کانگریس ترجمان نے نہیں دیا کوئی قابل اعتراض بیان، وائرل پوسٹ فرضی ہے

وشواس نیوز کی چھان بین سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے مہارانا پرتاپ کے بارے میں کوئی قابل اعتراض بیان نہیں دیا ہے۔ وائرل پوسٹ فرضی ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا کا ایک فرضی بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کانگریس کے ترجمان نے مہارانا پرتاپ کو گالی دینے کی بات کی ہے۔ اس بیان کی بنیاد پر ، صارفین پون کھیڑا کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

جب وشواس نیوز نے وائرل ہونے والے بیان کی جانچ کی تو یہ فرضی نکلا۔ دو سال قبل بھی یہ بیان وائرل ہوا تھا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’وشال پاٹھک‘ نے 17 مئی کو ایک پوسٹ لکھتے ہوئے دعوی کیا کہ، ’کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے ٹی وی بحث میں علان کیا ’’تم اگر ٹیپو سلطان کو گالی دوگے تو ہم مہارانا پرتاپ کو گالی دیں گے‘‘ ہے بھگوان کیا ہو گیا ہےاس پارٹی کو‘‘۔

پڑتال

وشواس نیوز نے کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا کے مبینہ بیان کو پہلے گوگل پر تلاش کرنا شروع کیا۔ ہمیں کسی مستند ویب سائٹ پر ایسا بیان نہیں ملا ، جس میں پون کھیڑا نے مہارانا پرتاپ کو گالی دینے کی بات کی ہے ہو۔

گوگل سرچ کے دوران، ہمیں معلوم ہوا کہ یہ فرضی بیان 2018 سے وائرل ہوا ہے۔ اس وقت بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے اس جعلی بیان کو درست قرار دیا تھا۔

اب ہمیں یہ جاننا تھا کہ مہارنا پرتاپ کی یوم پیدائش پر پون کھیڑا نے کیا ٹویٹ کیا تھا۔ ہمیں 9 مئی کو ٹویٹ ملا۔ اس میں انہوں نے کھنہیا لال سیٹھیا کی نظم کے ذریعے مہارانا پرتاپ جینتی کو ٹویٹ کیا۔ آپ اسے نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

https://twitter.com/Pawankhera/status/1259003551814086656

اس کے علاوہ ہمیں پون کھیڑا کی کچھ رپلائی والی ٹویٹ بھی ملیں۔ اس میں ، کھیڑا نے فرضی پوسٹس شائع کرنے والے صارفین کو جواب دیا۔ ٹویٹس میں ، پون کھیڑا نے صاف لکھا ہے:’’سب سے پہلے ، مجھے یہ بتائیں کہ میں نے مہارانا پرتاپ کے بارے میں یہ سب کب اور یہ کہاں کہا ہے؟ اگر آپ یہ ٹویٹ کو ہٹا کرکے معذرت نہیں کرتے ہیں تو میں آپ کے خلاف ایف آئی آر درج کروں گا۔ اس افواہ پر ، میں پہلے ہی کچھ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر چکا ہوں۔

ہم نے تفتیش کے اگلے مرحلے میں پون کھیڑا سے بات کیا۔ انہوں نے وشواس نیوز کو بتایا، ’’پچھلے کچھ دنوں سے ، سوشل میڈیا پر ، میرے حوالے سے مہارانا پرتاپ کے بارے میں مبینہ بیان پھیلایا جا رہا ہے۔ یہ جھوٹ ہے۔ میں نے مہارانا پرتاپ پر اس طرح کی کوئی رائے نہیں دی ہے۔ اسی طرح کی افواہ دو سال قبل پھیلائی گئی تھی اور میں نے پولیس میں شکایت بھی درج کروائی تھی۔ لوگ اس طرح کے جھوٹ پھیلانے سے پہلے میرے ٹویٹر کی ٹائم لائن کو سمجھ جاتے اور سمجھتے کہ یہ جھوٹ ہے‘‘۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو وائرل کرنے والے فیس بک صارف وشال کمار کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پروفائل سے ایک مخصوص آئیڈولاجی کی جانب متوجہ پوسٹ کو شیئر کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں اس صارف نے 2013 میں فیس بک جوائن کیا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی چھان بین سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے مہارانا پرتاپ کے بارے میں کوئی قابل اعتراض بیان نہیں دیا ہے۔ وائرل پوسٹ فرضی ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts