وشواس نیوز کی جانچ میں وائرل پوسٹ فرضی ثابت ہوئی۔ دراصل، جس خاتون کو ووٹنگ افسر بتایا جا رہا ہے، وہ اندور کے سانویر اسمبلی سے کانگریس امیدوار کی بیٹی ہیں۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ملک میں اسمبلی انتخابات اور ضمنی انتخابات بھلے ہی ختم ہو گئے ہوں، لیکن سوشل میڈیا میں ابھی بھی فرضی خبروں کے وائرل ہو نے پر لگام نہیں لگا ہے۔ اب سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں ایک خاتون کو انتخابات میں گڑبڑی کا الزام لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ خاتون ووٹنگ افسر ہے۔
وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی جانچ کی۔ ہمیں پتہ چلا کہ مدھیہ پردیش کے اندور کے ویڈیو میں دکھ رہی خاتون کانگریس لیڈر پریم چند گڈو کی بیٹی رشمی بوراسی ہیں۔
فیس بک صارف نے 15 نومبر کو ایک ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعوی کیا: ’’ایسے انتخابات جیت رہی ہے بی جے پی۔ سونئے اس ووٹنگ افسر کو‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ اس میں ایک خاتون کو انتخابابات میں گڑبڑی کا الزام لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں سدرشن گپتا کا نام لیتے ہوئے اس خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ویڈیو کے آخر میں خاتون کو اپنا نام رشمی بوراسی بتاتے ہوئے سن سکتے ہیں۔
جب گوگل سرچ میں ہم نے یہ نام ٹائپ کر کے سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ سدرشن گپتا اندور کے بی جے پی لیڈر ہیں۔ وہیں، جس خاتون کو سوشل میڈیا میں ووٹنگ افسر بتایا جا رہا ہے، وہ اندور کی سانوری اسمبلی سے کانگریس امیدوار پریم چند گڈو کی بیٹی رشمی بوراسی ہیں۔
گوگل سرچ کے دوران ہمیں مدھیہ پردیش کے کانگریس کے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا گیا ایک ویڈیو ملا۔ اسی ویڈیو کو صارفین فرضی دعووں کے ساتھ وائرل کر رہے ہیں۔ ویڈیو کو اندور کی سانوری سیٹ کا بتایا گیا۔
مزید معلومات کے لئے ہم نے نئی دنیا ڈاٹ کام کے اندور افسر سے رابطہ کیا۔ ویب سائٹ کے پرشانت پانڈے نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کی سانویر اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات کی گنتی کے دوران یہ ویڈیو سامنے آیا، جس میں کانگریس امیدوار پریم چند گڈو کی بیٹی تھی۔ انٹر نیٹ میڈیا پر اس ویڈیو کو ووٹنگ افسر کا بتا کو وائرل کیا جا رہا ہے، جبکہ یہ کانگریس امیدوار کی بیٹی ہیں۔
پڑتال کے آخر میں ہم نے پریم چند کے بیٹے اجیت بوراسی سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل ویڈیو ووٹنگ کے دن یعنی 10 نومبر کا ہے۔ اندور کے نہرو اسٹیڈم میں گنتی کے دن کے اس ویڈیو میں ان کی بہن رشمی وراسی دکھ رہی ہیں۔ وہ کوئی ووٹنگ افسر نیہں ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی جانچ میں وائرل پوسٹ فرضی ثابت ہوئی۔ دراصل، جس خاتون کو ووٹنگ افسر بتایا جا رہا ہے، وہ اندور کے سانویر اسمبلی سے کانگریس امیدوار کی بیٹی ہیں۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں