وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو جنوری 2019 کا کیرالہ کا ہے جب سبریمالا مندر کے عقید مندوں نے خواتین کی مندر میں انٹری کو لے کر مخالفت کی تھی۔ اب اسی پرانے ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر پاکستان سے ایک ویڈیو وائرل کیا جا رہا ہے جس میں بہت سے لوگوں کو سڑکوں پر ہڑدنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ مسلمانوں نے ہندوستان میں جہاد کا اعلان کر دیا ہے۔ اور یہ اسی کا ویڈیو ہے۔ جب وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو جنوری 2019 کا کیرالہ کا ہے جب سبریمالا مندر کے عقید مندوں نے خواتین کی مندر میں انٹری کو لے کر مخالفت کی تھی۔ اب اسی پرانے ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’*انڈیا کے غیرت مند مسلمانوں نے اعلان جہاد کر دیا اور سڑکوں پر آگئے ہیں‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان یوڈ ٹول میں اپ لوڈ کیا اور اس کے متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ٹائمس آف انڈیا کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ ہوا ملا۔ 3 جنوری 2019 کو اپ لوڈ ہوئے اس ویڈیو کے ساتھ دی گئی تفصیل کے مطاق، ’کیرالہ کے ملاپورم ضلع کے ایڈاپل میں منعقد ہونے والی ریلی کے حامیوں پر بڑی تعداد میں لوگوں نے حملہ کیا۔ سبریمالا کرما سمیتی نے سبری مالا مندر میں نوجوان خواتین کے داخلے کے خلاف احتجاج میں جمعرات کو ریاست میں صبح سے شام تک ہڑتال کے اعلان کیا ہے‘۔
یہی خبر ہمیں ٹائمس آف انڈیا اور ہندوستان ٹائمس کی ویب سائٹ پر بھی ملی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’سبریمالا مندر میں خواتین کی انٹری کو لے کر سبریلامالا سمیتی کی جانب سے بدھ کے روز ہڑتال بلائی گئی تھی۔ جس میں کیرالہ کے ایڈپل میں کچھ لوگوں نے ہڑتال کے حامیوں پر حملہ کر دیا۔ یہ اسی کا ویڈیو ہے۔
وشواس نیوز نے تصدیق کے لئے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں قومی معاملات کو کوور کرنے والے صحافی جے پرکاش رنجن سے رابطہ کیا اور ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ ویڈیو سریمالا احتجاج کر استعمال کیا گیا اور اسے مسلمانوں کے جہاد سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ مسلمانوں نے جہاد کا اعلان بھی فرضی ہے۔
پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو جنوری 2019 کا کیرالہ کا ہے جب سبریمالا مندر کے عقید مندوں نے خواتین کی مندر میں انٹری کو لے کر مخالفت کی تھی۔ اب اسی پرانے ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں