نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ مغربی بنگال کانگریس نے اپنے ویری فائیڈ اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کر جام نگر- جوناگڑھ ہائی وے پر منہدم ہوئے ایک پل کی تصویر شیئر کی۔ تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے، ’’اس وقت کے وزیر اعلی مودی نے کی منصوبہ بندی، وزیر اعظم مودی کے ذریعہ افتتاح کیا گیا جام نگر- جونا گڑھ ہائی وے پل 3 مہینہ کے اندر منہدم ہو گیا‘‘۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھی ٹویٹ کو لائک کیا ہے۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ یہ پل تقریبا 50 سال پرانا ہے۔
وائرل پوسٹ میں جام نگر- جونا گڑھ میں گزشتہ روز منہدم ہوئے پل کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔ تصویر کے ساتھ لکھا گیا، ’’اس وقت کے وزیر اعلی مودی نے کی منصوبہ بندی، وزیر اعظم مودی کے ذریعہ افتتاح کیا گیا جام نگر- جونا گڑھ ہائی وے پل 3 مہینہ کے اندر منہدم ہو گیا‘‘۔ اس پوسٹ کو 1000 سے زیادہ مرتبہ ٹویٹر پر اور 50 سے زیادہ بار فیس بک پر شیئر کیا گیا ہے۔
ہم نے اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے اس تصویر کو گوگل رورس امیج پر سرچ کیا اور پایا کہ کچھ لوکل گجراتی ویب سائٹ نے اس خبر کو چلایا تھا۔ اصل میں یہ پل 20 جون 2019 کو منہدم ہو گیا تھا۔ اس حادثہ میں کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی خبر نہیں ہے۔
اس سے یہ تو طے ہے کہ پل منہدم ہوا تھا اور اب ہمیں یہ پتہ لگانا تھا کہ کیا اس پل کا افتتاح 3 مہینہ پہلے نریندر مودی نے کیا تھا یا نہیں۔
تصدیق کے لئے جام نگر کے ایس ڈی ایم جے کے میانی نے بتایا کہ یہ پل تقریبا 50 سال پرانا تھا۔ اس پل پر حال میں روڈ بنانے کا کام ضرور شروع ہوا تھا مگر اس پل کا اندرونی ڈھانچہ پرانا تھا۔ اس پل کا گزشتہ روز افتتاح ہونے کی خبر غلط ہے۔
ستواد گاؤں کے سرپنچ جتیندر جڈیجا نے مذکورہ معاملہ پر کہا، ’’پل 50 سال سے زیادہ پرانا تھا اور بہت خستہ حالت میں تھا۔ ہم نے افسران کو اطلاع دی، لیکن کسی نے کوئی کاروائی نہیں کی۔ اس پل کا افتتاح وزیر اعظم مودی نے نہیں کیا تھا‘‘۔
اس پوسٹ کو انڈین نیشنل کانگریس ویسٹ بنگال (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کے ویری فائیڈ اکاونٹ کے ذریعہ شیئر کیا گیا تھا، جسے بعد میں بہت سے لوگوں نے شیئر کیا۔ انہیں لوگوں میں سے ایک ہیں برائین راتھوڑ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے ایک فیس بک صارف جنہوں نے بھی اس پوسٹ کو شیئر کیا ہے۔
Indian National Congress – West Bengal, Brian Rathod
نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ گزشتہ روز منہدم ہوئے پل کا وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ افتتاح کئے جانے والی خبر فرضی ہے۔ یہ پل تقریبا 50 سال پرانا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔