وشواس نیوز کی جانچ میں یہ دعوی فرضی نکلا۔ وائرل ویڈیو میں بھیڑ نے جس شخص پر حملہ کیا وہ بی جے پی ایم ایل اے ارون نارنگ ہیں،، یو پی شیعہ وقف بورڈ کے سابق صدر سید وسیم رضوی نہیں۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بھیڑ کو ایک شخص پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ بھیڑ نے جس شخص پر حملہ کیا وہ یو پی شیعہ وقف بورڈ کے سابق صدر سید وسیم رضوی ہیں۔
وشواس نیوز کی جانچ میں یہ دعوی فرضی نکلا۔ وائرل ویڈیو میں بھیڑ نے جس شخص پر حملہ کیا وہ بی جے پی ایم ایل اے ارون نارنگ ہیں، یو پی شیعہ وقف بورڈ کے سابق صدر سید وسیم رضوی نہیں۔
وائرل پوسٹ میں بھیڑ کو ایک شخص پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے، ’ ملعون وسیم غیرت مند مسلمانوں کے۔ہتھے چڑھ گیاانڈیا کے غیور مسلمانوں کو سلام‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اس پوسٹ کی ڑتال کرنے کے لئے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں ڈالا اور اس کے کی فریمس نکالے۔ پھر ان کی فریمس کو گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں جاگرن ڈاٹ کام کی ایک خبر میں اس ویڈیو کے کچھ اسکرین شاٹس ملے۔ خبر میں تصویر کے کیپشن کے مطابق،’ پنجاب کے ملوٹ میں پریس کانفرینس کر لوٹ رہے بی جے پی ایم ایل اے ارون نارنگ پر کسانوں نے حملہ کر دیا۔ کسانوں نے ان کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور ان سے مار پیٹ کی۔ پولیس نے کسی طرح ایم ایل اے کو بھیڑ کی گرفت سے بچایا‘‘۔
ہمیں یہ تصویر اے این آئی کے ایک ٹویٹ میں بھی ملی۔ ٹویٹ میں لکھا تھا، پنجاب: بھاتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ابوہر ایم ایل اے ارون نارنگ کی کل ملوٹ میں کسانوں کے ذریعہ مبینہ پٹائی کی گئی۔ ملوٹ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے‘‘۔
ہمیں ٹربیون انڈیا ڈاٹ کام پر بھی یہ ویڈیو ملا۔ یہاں دی گئی جانکاری کے مطابق یہ شخص بی جے پی ایم ایل اے ارون نارنگ ہیں۔
وشواس نیوز نے تصدیق کے لئے جانگرن کے پنجاب کارسپانڈینٹ گرتیج سنگھ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’ہفتہ کو ملوٹ دورہ کے دوران ابورہ کے بی جے پی ایم ایل اے ارون نارنگ کی مخالفت کر رہے کسانوں نے ان پر حملہ کر دیا تھا اور ان کے کپڑے پھاڑ دئے تھے۔ یہ ویڈیو ہیں کا ہے‘‘۔۔
جاگرن کی ایک خبر مطابق، ’شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئر مین وسیم وضوی کے ذریعہ سپریم کورٹ میں قرآن کی چھبیس آیاس کو ہٹائے جانے کو لے کر داخل کی گئی متنازعہ عرضی پر اب مسلم براداری کے مذہبی رہنماؤں نے شدید مزمت کی ہے‘‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔
پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج اویس ربانی کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ مذکورہ پیج کو 206,679 صارفین فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی جانچ میں یہ دعوی فرضی نکلا۔ وائرل ویڈیو میں بھیڑ نے جس شخص پر حملہ کیا وہ بی جے پی ایم ایل اے ارون نارنگ ہیں،، یو پی شیعہ وقف بورڈ کے سابق صدر سید وسیم رضوی نہیں۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں