X
X

فیکٹ چیک: بہار کے مظفر پور کی 2017 کی تصویر کو کیا جا رہا ایڈٹ کر کے پاکستان سندھ اسپتال کی بتا کر شیئر

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل پوسٹ فرضی پائی۔ وائرل تصویر پاکستان کی نہیں بلکہ بہار کے مظفرپور کے صدر اسپتال کی سال 2017 کی ہے۔ علاوہ ازیں تصویر کو ایڈٹ کر کے اس میں سندھ کے جام شورو اسپتال کا نام جوڑا گیا ہے اور پاکستانی رہنماؤں کی تصویر الگ سے چپکائی گئی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Apr 28, 2021 at 03:39 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر اسپتال کے ایک وارڈ کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں بیڈ پر کتوں کو بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور کمرے میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو، صابق صدر عاصف علی زرداری، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تصویر لگی ہوئی ہے اور ساتھ میں لگے بورڈ پر لکھا ہے جام شورو ہاسپیٹل۔ اب اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر پاکستان سندھ کے جام شورو اسپتال کی ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل پوسٹ فرضی پائی۔

وائرل تصویر پاکستان کی نہیں بلکہ بہار کے مظفرپور کے صدر اسپتال کی سال 2017 کی ہے۔ علاوہ ازیں تصویر کو ایڈٹ کر کے اس میں سندھ کے جام شورو اسپتال کا نام جوڑا گیا ہے اور پاکستانی رہنماؤں کی تصویر الگ سے چپکائی گئی ہے۔ مذکورہ وائرل تصویر اس سے قبل بھی فرضی حوالے کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس کا فیکٹ چیک وشواس نیوز نے کیا تھا۔ ہماری تفتیش یہاں پڑھیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’عازم ‘ نے 11 اپریل کو وائرل تصویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’بلاول بلاوجہ زبردستی کا بھٹو کی ھدایات پر ‏کرونا کے مریض قرنطینہ جام شورو اسپتال (سندھ) میں شوشل ڈسٹینس کے ساتھ زیر علاج ہیں‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل کی جا رہی تصویر کو غور سے دیکھا۔ وائرل تصویر میں لگی پاکستانی رہنماؤں کی تصاویر صاف طور پر اوپر سے ایڈٹ کی ہوئی نظر آئیں۔

حالاںکہ مزید سرچ کے لئے ہم نے تصویر کو گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اون انڈیا کی نیوز ویب سائٹ پر 5 دسمبر 2017 کو شائع ہوئی ایک خبر ملی جس میں وائرل تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، بہار مظفر پور کے صدر اسپتال کے سرجیکل وارڈ میں مریض اور اہل خاندان جس وارڈ میں رہتے ہیں، اسی میں کتوں کا خوف ہے۔ ہر بیڈ پر کتے نظر آتے ہیں۔

وائرل اور اصل تصویر کے درمیان فرق کو دیکھ سکتے ہیں۔ اون انڈیا کی خبر میں دی گئی ہوبہو وہی تصویر ہے جسے اب وائرل کیا جا رہا ہے لیکن اس تصویر میں ہمیں کہیں بھی پاکستانی رہنماؤں کی تصویر یا جام شورو اسپتال کا بورڈ نظر نہیں آیا۔ بورڈ میں صدر اسپتال مظفر پور لکھا ہوا دکھا۔

رپبلک ورلڈ کے یوٹیوب چینل پر 6دسمبر 2017 کو صدر اسپتال میں کتوں کے قہر سے جڑا ایک ویڈیو بھی ملا جس میں اسی وارڈ کو دیکھا جا سکتا ہے جس کی تصویر اب فرضی حوالے کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

پوسٹ سے جڑی تصویق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جانگر مظفر پور کے ڈپیوٹی چیف رپورٹر پریم شنکر سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ تصویر مظفر پور صدر اسپتال کے سرجیکل وارڈ کی ہے۔ 4 دسمبر 2017 کو یہ تصویر لی گئی تھی‘‘۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف عازم کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق قطر سے ہے۔

مذکورہ وائرل تصویر اس سے قبل بھی فرضی حوالے کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس کا فیکٹ چیک وشواس نیوز نے کیا تھا۔ ہماری تفتیش یہاں پڑھیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل پوسٹ فرضی پائی۔ وائرل تصویر پاکستان کی نہیں بلکہ بہار کے مظفرپور کے صدر اسپتال کی سال 2017 کی ہے۔ علاوہ ازیں تصویر کو ایڈٹ کر کے اس میں سندھ کے جام شورو اسپتال کا نام جوڑا گیا ہے اور پاکستانی رہنماؤں کی تصویر الگ سے چپکائی گئی ہے۔

  • Claim Review : بلاول بلاوجہ زبردستی کا بھٹو کی ھدایات پر ‏کرونا کے مریض قرنطینہ جام شورو اسپتال (سندھ) میں شوشل ڈسٹینس کے ساتھ زیر علاج ھیـــــں۔۔۔
  • Claimed By : Azam Wn
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later