وائرل کولاج میں بلیک اینڈ وائٹ تصویر مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے بیٹے مرزا عباس کی ہے۔ رنگین تصویر جودھا اکبر سیریئل میں اکبر کا کردار ادا کرنے والے رجت ٹوکس کی ہے۔ ان تصاویر کو مغل بادشاہ اکبر سے جوڑ کر کیا جا رہا ہے جھوٹے دعوی کے ساتھ وائرل
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر دو تصاویر کا ایک کولاج وائرل ہو رہا ہے۔ دعوی کیا جا رہا ہے کہ ان میں سے یک مغل بادشاہ اکبر کی اصل تصویر ہے، جبکہ دوسری وہ تصویر جو ایک خاص آئڈیولاجی کے لوگوں نے اکبر کی بتا کر پیش کی۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعوی جھوٹا نکلا۔ وائرل کولاج میں ایک تصویر آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے بیٹے مرزا عباس کی ہے، جبکہ دوسری تصویر ’جودھا اکبر‘ سیریئل میں اکبر کے کردار ادا کرنے والے اداکار رجت ٹوکس کی ہے۔
وشواس نیوز کو اپنے فیکٹ چیکنگ واٹس ایپ چیٹ باٹ (+91 95992 99372) پر بھی یہ دعوی فیکٹ چیک کے لئے ملا ہے۔ ایٹ راجپوتانی ٹویٹر ہینڈل نےاس فوٹو کولاج اور اس سے جڑے وائرل دعوی کو ٹویٹ کیا ہے۔ اس ٹویٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
ہم نے سب سے پہلے وائرل کولاج کی تصاویر کو الگ الگ کراپ کر کے ان کو گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ بائیں جانب کی سیاہ اور سفید تصویر کو گوگل رورس امیج سرچ ٹول کا استعمال کرنے پر متعدد نتائج ملے۔ ہمیں ’لائیو ہسٹری انڈیا‘ کی ویب سائٹ پر 16 جون 2020 کو شائع ہوا ایک آرٹیکل ملا۔ یہ رپورٹ
(Title: The Epidemic that Slayed the Mughals’ Last Heir)
مغل شہنشاہ پر مبنی ہے۔ اس خبر میں وائرل سیاہ اور سفید تصوی کا استعمال کیا گیا ہے۔ تصویر کے کیپشن کے مطابق یہ بہادر شاہ ظفر کے بیٹے مرزا عباس ہیں ہیں اور تصویر 1860 کے دہائی کی بتائی گئی ہے۔ اس رپورٹ کو یہاں کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔
وشواس نیوز نے اس معلومات کی بنیاد پر مغل بادشاہ بہادر شاہ طفر کے بیٹے مرزا شاہ عباس کے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچ کیا۔ ہم حکومت ہند کی آفیشیئل ویب سائٹ انڈین کلچر گوو ڈاٹ ان پر بہادر شاہ ظفر کے بارے میں جانکاری والے آرٹیکل پہنچے۔ اس آرٹیکل میں بھی وائرل بلیک اینڈ وائٹ تصویر کا استعمال کیا گیا ہے۔ آرٹیکل میں استعمال کی گئی تصویر میں دو نوجوان دکھ رہے ہیں۔ بائیں سے دائیں طرز میں بتایا گیا ہے کہ بہادر شاہ ظفر کے بیٹے مرزا جوان بخط اور مرزا شاہ عباس ہیں۔ تصویر کا وقت 1850-60 کے درمیان کا بتایا گیا ہے۔
وشواس نیوز نے وائرل کولاج کی داہنی جانب کی کلر تصویر کو کراپ کر گوگل رورس امیج سرچ کا استعمال کیا۔ یہ تصویر ہمیں پنٹرسٹ سائٹ اور انسٹاگرام پوسٹ میں ملی۔ یہ تصویر زی ٹی وی کے سیریئل ’جودھا اکبر‘ میں کا کردار ادا کرنے والے اداکار رجت ٹوکس کی ہے۔ زی نیوز ڈاٹ کام پر ہمیں اکبر بنے رجت ٹوکس سے جڑا ایک آرٹیکل بھی ملا۔ اسے یہاں کلک کر دیکھا جا سکتا ہے۔
وشواس نیوز نے مغل بادشاہ اکبر کی مدت سے منسلک جانکاری جمع کی۔ این سی ای آر ٹی کی ویب سائٹ پر مغل بادشاہ کے بارے میں موجودہ معلومات کے مطابق بادشاہ اکبر کی مدت 1556 سے 1605 کا تھا۔ نیشنل جیوگرافک کی آفیشیئل سائٹ پر موجودہ معلومات کے مطابق فرانسیسی سائنسدان جیزف نیسوفور نیپسے نے 1826 پہلی تصویر لی تھی۔ ایسے میں یہ ممکن نہیں کہ مغل بادشاہ اکبر کی کوئی کیمرہ کی تصویر ہو۔
وشواس نیوز نے اس وائرل دعوی ے بارے میں اور صداقت حاصل کرنے کے لئے ویر کنوور سنگھ یونی ورسٹی میں تارخ پڑھانے والے اسسٹینٹ پروفیسر اجیت رائے سے رابطہ کیا۔ ہم نے ان کے ساتھ وائرل کولاج شیئر کیا۔ انہوں نے تصدیق دیتےہوئے بتیا کہ بلیک اینڈ وائٹ تصویر بہادر شاہ ظفر کے بیٹے مرزا شاہ عباس کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بادشاہ اکبر کی کیمرے سے کوئی تصویر موجود نہیں ہے، کیوں کہ تب کیمرہ بنا ہی نہیں تھا۔ ان کی تصویر آرٹی فیکٹس اوراکبرنامے وغیرہ میں موجود ہے۔
وشواس نیوز نے اس تصویر دعوی کو شیئر کرنے والے راٹپوتانی ٹویٹر ہینڈل کی پروفائل کو اسکین کیا۔ اس پروفائل کو ستمبر 2014 میں بتایا گیا ہے اور فیکٹ چیک کئے جانے تک اس کے 10.5 ہزار سے زیادہ فالوورس تھے۔
نتیجہ: وائرل کولاج میں بلیک اینڈ وائٹ تصویر مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے بیٹے مرزا عباس کی ہے۔ رنگین تصویر جودھا اکبر سیریئل میں اکبر کا کردار ادا کرنے والے رجت ٹوکس کی ہے۔ ان تصاویر کو مغل بادشاہ اکبر سے جوڑ کر کیا جا رہا ہے جھوٹے دعوی کے ساتھ وائرل
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں