فیکٹ چیک: اعظم خان کی دو سال پرانی تقریر غلط تناظر میں پھیلائی جارہی ہے
- By: Umam Noor
- Published: Apr 24, 2019 at 05:29 AM
- Updated: May 13, 2019 at 11:39 AM
نئی دہلی (وشواس ٹیم) اعظم خان ایک بار پھر موضوع بحث ہیں۔ اس بار ان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ یہ لکھ کر وائرل کیا جا رہا ہے ۔ ’بوا کی گود میں بیٹھنے سے چچا جان ناراض ہوئے۔ اعظم خان بولے مودی کو سیدھے ووٹ دو‘!۔
وشواس ٹیم کی پڑتال میں پتہ چلا کہ اعظم خان کا وائرل ویڈیو دو سال پرانا ہے۔ اس کا ایس پی۔ بی ایس پی کے حالیہ اتحاد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ویڈیو نہ صرف غلط حوالہ کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے، بلکہ جو لائنیں لکھی ہوئی ہیں وہ بھی غلط ہیں۔ اعظم خان نے مودی کو نہیں بلکہ غصہ میں بی جے پی کو ووٹ دینے کو کہا تھا۔ 2017 کے یو پی اسمبلی انتخابات کے دوران فیض آباد میں اعظم خان جب انتخابی ریلی میں پہنچے تو گھروں کے باہر بی ایس پی کا جھنڈا دیکھ کر ناراض ہو گئے۔ اس کے بعد انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی کو ووٹ دینا۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
پروین دکشت (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے صارف نے اعظم خان کا ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: بوا کی گود میں بیٹھنے سے چچا جان ناراض ہوئے، اعظم خان بولے مودی کو سیدھے ووٹ دو۔ 12 جنوری کو رات دس بج کر نو منٹ پر اپ لوڈ کئے گئے اس ویڈیو کو اب تک 1.7 ہزار لوگوں نے ری ٹویٹ کیا ہے، جبکہ لائک کرنے والوں کی تعداد تین ہزار سے زیادہ ہے۔ وہیں 170 لوگوں نے اس ٹویٹ پرکمینٹ کیا ہے۔ اور اب تک 28ہزار سے زیادہ لوگ یہ ویوڈیو دیکھ چکے ہیں۔
@IPraveenDixit
پروین کمار دکشت نے یہ ویڈیو اپنے فیس بک اکاونٹ پر بھی اپ لوڈ کیا ہے۔ اب تک اس پر ایک لاکھ سے زیادہ ویڈیو ویوز آچکے ہیں۔ وہیں ویڈیو کو پانچ ہزار سے زیادہ بار شیئر کیا جا چکا ہے۔
علاوہ ازیں فیس بک، یو ٹیوب پر بھی یہ ویڈیو غلط لائن کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ فیس بک پر انامکا سنگھ نام کی صارف نے 14جنوری کو رات دس بج کر 52 منٹ 45 سیکنڈ پر اعظم خان کے ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: بوا کی گود میں بیٹھنے سے چچا جان ناراض ہوئے، چچا اعظم خان بولے مودی کو سیدھے ووٹ دو! انامکا سنگھ کی پوسٹ کو اب تک 177 بار شیئر کیا جا چکا ہے۔
پڑتال
وشواس کی ٹیم نے اعظم خان کے وائرل ویڈیو کی پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویڈیو میں سے اعظم خان کی تقریر کرتے ہوئے فوٹیج کی پرنٹ شاٹ لے کر ہم نے گوگل ریورس امیج کیا تو ہمارے سامنے ان کے ویڈیو کے کئی لنک آگئے۔ سب سے پرانا لنک ہمیں 25 فروری 2017 کا ملا۔ ایک بات تو طے ہو گئی کہ جس ویڈیو کو مایاوتی- اکھلیش کے اتحاد کے بعد کا کہہ کر وائرل کیا جا رہا ہے، وہ تقریباً دو سال پرانا ہے۔
اب ہمیں یہ جاننا تھا کہ اعظم خان نے ایسی تقریر کب اور کیوں کی تھی؟ اس کے لئے ہم نے گوگل سرچ کی مدد لی۔ گوگل میں بی ایس پی پر ’اعظم خان کے حملہ‘ ٹائپ کرنے کے بعد ہم نے 20 فروری 2017 سے لے کر 25 فروری 2017 کے درمیان کا ٹائم سیٹ کر کے سرچ کیا۔ ویڈیو سے ملتی جلتی لائن والی خبروں کو پڑھنے کے بعد پتہ چلا کہ اعظم خان نے یہ تقریر 23 فروری 2017 کو یو پی کے فیض آباد میں دی تھی۔
سال2017 کے یو پی اسمبلی انتخابات کے دوران بہوجن سماج پارٹی اور سماجوادی پارٹی نے الگ -الگ الیکشن لڑا تھا۔ فیض آباد میں 27 فروری 2017 کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اعظم خان کا وائرل ویڈیو ووٹنگ سے پہلے کا ہے۔ ایس پی- بی ایس پی کے اس بار کا اتحاد 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے ہے۔
اس کے بعد ہم نے اعظم خان کے پرانے ویڈیوز سرچ کرنے کے لئے ان ویڈ کی مدد لی۔’تھوڑی شرم بچی ہے‘ کے ورڈ کو ہم نے ان ویڈ کے ٹویٹر سرچ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) پر 22 فروری 2017 سے 25 فروری 2017 کے درمیان کا ٹائم لائن سیٹ کر کے سرچ کیا۔
InVid Twitter Search
ہمیں ایک مقامی نیوز چینل کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر 24 فروری 2017 کو اپ لوڈ ویڈیو مل گیا۔ ہوا یوں تھا کہ جب دو سال پہلے اعظم خان تقریر کرنے فیض آباد گئے تو وہاں بہت سے گھروں پر بی ایس پی کا جھنڈا دیکھ کر وہ ناراض ہو گئے تھے اور اسی پر طنز کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا تھا کہ تھوڑی بھی شرم ہے تو بی جے پی کو ووٹ کرو۔
اس کے بعد وشواس کی ٹیم نے پرانے ویڈیو کو گمراہ کن لائن کے ساتھ اپ لوڈ کرنے والے صارف پروین کمار دکشت کی پروفائل کی سوشل اسکیننگ کی۔ پروین دکشت نام کے اس ٹویٹر اکاؤنٹ میں صاف الفاظ میں لکھا ہے کہ پروین کمار دکشت بی جے پی کے حمایتی ہیں۔ اس اکاؤنٹ کو 37 ہزار سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔ اکتوبر 2010 کو بنائے گئے اس اکاؤنٹ سے اب تک 9282 ٹویٹ کئے جا چکے ہیں۔ پروین فیس بک پر بھی کافی سرگرم ہیں۔
اختتامیہ : ہماری تفتیش میں پتہ چلا کہ اعظم خان کے دو سال پرانے ویڈیو کو غلط حوالہ کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ اس کا یو پی میں ہوئے اتحاد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پرانے وائرل ویڈیو میں کہیں بھی مودی کا ذکر نہیں ہے۔ اعظم خان نے مودی کو نہیں بلکہ غصہ میں بی جے پی کو ووٹ دینے کو کہا تھا۔
مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- Claim Review : دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اعظم خان نے کہا کہ مودی کو سیدھے ووٹ دو
- Claimed By : Praveen Kumar Dixit
- Fact Check : جھوٹ