وشوس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ آصف زرداری نے شہباز شریف حکومت سے علیحدگی کا اعلان نہیں کیا ہے۔ آصف زرداری کا وائرل کیا جا رہا یہ ویڈیو بھی سال 2022 کا ہے۔ اس ویڈیو میں بھی وہ شہباز حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے نہیں نظر آرہے ہیں۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ آصف زرداری نے شہباز شریف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ وشوس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ آصف زرداری نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ آصف زرداری کا وائرل کیا جا رہا یہ ویڈیو بھی سال 2022 کا ہے۔ اس ویڈیو میں بھی وہ شہباز حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے نہیں نظر آرہے ہیں۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’آصف علی زرداری کا شہباز حکومت سے علیحدگی کا اعلان ۔۔۔۔۔ جنرل الیکشن کا مطالبہ کر دیا‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا، کل چار گھنٹے دو مینٹ اور دو سیکنڈ کے اس ویڈیو میں سماء ٹی وی کا لوگو دیکھا جا سکتا ہے۔ لوگو کے نیچے 11 مئی کی تاریخ بھی نظر آرہی ہے۔ ویڈیو کو مکمل سننے پر ہم نے پایا کہ اصل میں یہ 24 مینٹ 55 سیکنڈ کی کانفرینس کا ویڈیو ہے جسے ریپیٹ فارمیٹ میں مسلسل چھ بار سیٹ کیا گیا ہے۔
ویڈیو کو سرچ کرتے ہوئے ہم نے اسے ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے پھر گوگل ریورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو مئی 2022 کو ٹربوین کی ویب سائٹ پر اسی ویڈیو سے متعلق خبر ملی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق زرادی نے نیوز کانفرینس میں کہا کہ وہ پارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانا چاہتے ہیں اور اب پارٹی اس پر کام کرےگی‘‘۔ اس خبر میں کہیں بھی زرداری کا شہباز حکومت سے علیحدگی کا اعلان جیسا کچھ نہیں ملا۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
اپنی سرچ میں ہمیں یہی ویڈیو سماء ٹی وی کے ویری فائڈ یوٹویب چینل پر بھی 11 مئی 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ اسی ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
نیوز سرچ کئے جانے پر ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی جو اس بات کی تصدیق ہو کہ وائرل دعوی سچ ہے۔ حالاںکہ تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل دعوی غلط ہے۔
پاکستان میں فی الحال پی ڈی ایم کی حکومت ہے جو ایک متعدد پارٹیوں سے بنی اتحاد کی حکومت ہے جس کے وزیر اعظم شہباز شریف ہیں۔ ان پارٹیوں میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور دیگر سیاسی حماعت شامل ہیں۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج پر اس سے پہلے بھی فرضی پوسٹ شیئر کی جا چکی ہیں۔
نتیجہ: وشوس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ آصف زرداری نے شہباز شریف حکومت سے علیحدگی کا اعلان نہیں کیا ہے۔ آصف زرداری کا وائرل کیا جا رہا یہ ویڈیو بھی سال 2022 کا ہے۔ اس ویڈیو میں بھی وہ شہباز حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے نہیں نظر آرہے ہیں۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں