نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں انا ہزارے ’ایک ہی مارا‘ کہتے ہوئے نطر آرہے ہیں۔ اس پوسٹ کے ساتھ لکھے کیپشن کے مطابق، یہ ردعمل انہوں نے گزشتہ روز اروند کیجریوال کو تھپڑ پڑنے کے بعد دیا ہے۔ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ انا ہزارے نے یہ بیان 2011 میں شرد پوار کے ساتھ ہوئے تھپڑ حادثہ کے بعد دیا تھا نہ کہ اروند کیجریوال کے تناظر میں۔
شیئر کئے گئے ویڈیو میں صاف طور پر انڈیا ٹی وی کا لوگو دیکھا جا سکتا ہے۔ ہم نے پڑتال کے لئے انڈیا ٹی وی کے آرکائیو کھنگالے اور یو ٹیوب پر ہمیں یہ ویڈیو ملا۔ یہ ویڈیو 21 نومبر 2011 کو یو ٹیبو پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں صاف طور پر سنا جا سکتا ہے کہ بات شرد پوار کو مارے گئے تھپڑ کی ہو رہی ہے۔
ہم نے سرچ کیا تو پایا کہ 24 نومبر 2011 کو ایک شخص نے شرد پوار کو تھپڑ مارا تھا۔ اسی حادثہ پر جب انا ہزارے کا ردعمل مانگا گیا تو انہوں نے یہ بیان دیا تھا۔
اس پوسٹ کو موہت سونی نام کے ایک صارف نے شیئر کیا تھا۔ ان کے تقریبا 6500 فالوورس ہیں۔
نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا شیئر کیا جا رہا ویڈیو گزشتہ روز کا نہیں بلکہ 8 سال پرانا ہے۔ یہ بیان انا ہزارے نے اروند کیجریوال کے لئے نہیں، بلکہ شرد پوار کے لئے دیا تھا۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔