نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر کو لے کر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پارلیمنٹ میں امت شاہ سو گئے تھے۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ یہ تصویر جنوری میں ہوئے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کی ہے اور اجلاس کا پورا فوٹیج دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ امت شاہ سو نہیں رہے تھے۔
وائرل پوسٹ میں ایک فوٹوگراف ہے جو کہ پارلیمنٹ کے ایک سیشن کے اسکرین شاٹ کا ہے۔ فوٹو میں امت شاہ کی آکھیں بند ہیں، جبکہ ساتھ میں کھڑے روی شنکر پرساد پارلیمنٹ میں خطاب کر رہے ہیں۔ پوسٹ کے ساتھ لکھے کیپشن سے لگتا ہے کہ اس تصویر کو حال کا بتایا جا رہا ہو۔ پوسٹ میں لکھا ہے ’’راہل جی موبائل چلاتے دکھے۔ تو میڈیا والے چوڑیاں توڑنے لگے، اب پارلیمنٹ میں امت شاہ سوتے ہوئے پائے گئے تو سناٹا چھا گیا، منہ میں برف جم گئی ہے۔
چمچہ گری کی بھی حد ہوتی ہے‘‘۔
ہم نے اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے اس تصویر کو ٹھیک سے دیکھا۔ اس تصویر کو دیکھ کر ہی صاف ہو جاتا ہے کہ یہ تصویر رواں سیشن کی نہیں ہو سکتی، کیوں کہ اس تصویر میں روی شنکر پرساد اور امت شاہ دنوں نے سردیوں کے کپڑے پہنے ہیں، جبکہ ابھی دہلی میں گرمیاں چل رہی ہیں۔
ہم نے پڑتال کی تو پایا کہ یہ تصویر جنوری میں ہوئے سرمائی اجلاس کی ہے۔ ہم نے مذکورہ اجلاس کے اس ویڈیو کو ڈھنڈا جب روی شنکر پرساد پارلیمنٹ کو خطاب کر رہے تھے۔ اس پورے ویڈیو کو دیکھنے پر پتہ چلتا ہے کہ پورے خطاب میں امت شاہ ایکٹیو تھے اور کہیں سوتے نہیں دکھے۔ شاہ کے ’سوتے ہوئے‘ کی تصویر حقیقت میں اس پل کی ہے کہ جب وہ پلک جھپک رہے تھے اور نیچے دیکھ رہے تھے جس سے ایسا لگتا ہے جیسے وہ سو رہے ہوں۔
ہم نے اس موضوع میں بی جے پی کے ترجمان امت مالوی سے بات کی جنہوں نے اس پوسٹ کو سرے سے خارج کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرمائی اجلاس کا ایک فوٹو ہے اور امت شاہ سو نہیں رہے تھے۔ ’’یہ واضح طور سے فرضی خبروں کا سہارا لے کر راہل گاندھی کی ناکامیوں اور صدر کے خطاب کے دوران سنٹرل ہال میں غیر ذمہ دارانہ رویہ کو پوشیدہ کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے‘‘۔
ہم نے صدر کے خطاب کے دوران راہل گاندھی کے فون استعمال کئے جانے کی بھی پڑتال کی تو ہمیں دینک جاگرن کے ساتھی اخبار نئی دنیا کی ایک خبر ملی جس میں یہ بتایا گیا ہےکہ سچ میں راہل گاندھی خطاب کے دوران موبائل کا استعمال کر رہے تھے۔ حالاںکہ، اس معاملہ کے میڈیا میں آنے کے بعد کانگریس نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ، ’’ اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ وہ موبائل پر کام کرنے کے دوران بھی خطاب کو سن رہے تھے۔ بی جے پی اسے غلط طریقہ سے پیش کر رہی ہے‘‘۔
اس پوسٹ کو ڈاکٹر اشوک کمار (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے ایک فیس بک پیج سے شیئر کیا گیا تھا۔ اس پیج کے کل 4,244 فالوورس ہیں۔
Dr Ashok Kumar
نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ یہ تصویر جنوری میں ہوئے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کی ہے اور سیشن کا پورا فوٹیج دیکھنے پر پتہ چلتا ہے کہ امت شاہ سو نہیں رہے تھے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔