X
X

فیکٹ چیک: امانت اللہ خان کے ٹویٹ سے کی گئی ہے چھیڑ چھاڑ

وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ امانت اللہ خان کے نام سے جس ٹویٹ کو وائرل کیا جا رہا ہے اس سے چھیڑ چھاڑ کر اس میں ’اسلام کے جیتنے‘ کی بات کی بات لکھی گئی ہے، جبکہ اصل ٹویٹ میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Feb 14, 2020 at 06:23 PM
  • Updated: Aug 29, 2020 at 04:23 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ دہلی میں الیکشن کے نتائج آنے کے بعد سے بہت سی فرضی پوسٹ وائرل ہونی شروع ہو گئی ہیں۔ اسی ضمن میں ہمارے ہاتھ ایک ٹویٹ لگا، جس میں اسلام کے جیت کی بات کہی جا رہی ہے۔ وہیں، ٹویٹر صارف میں عام آدمی پارٹی کے اوکھلا سے نو منتخب ایم ایل اے امنت اللہ خان کا نام نظر آرہا ہے۔ ہم نے پایا کہ یہ ٹویٹ فرضی ہے۔ 11 فروری کو ووٹنگ کی گنتی کے وقت امنت اللہ کی جانب سے ایک ٹویٹ کیا گیا تھا اس سے چھیڑ چھاڑ کر کے وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’انکت تیاگی‘ نے 13 فروری کو ایک پوسٹ شیئر کی جو ٹویٹ کی شکل میں تھی، صارف میں امانت اللہ خان اے اے پی لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔ وہیں اس کے ساتھ ہی ٹویٹ میں لکھا ہے، ’’13 راونڈ مکمل ہونے کے بعد 72000 ووٹ سے آگے چل رہا ہوں۔ آج شاہین باغ جیتا، آج ہمارا اسلام جیتا ہے، انشا اللہ، جلد ہی پورے انڈیا میں اسلام کی جیت ہوگی، میرے تمام بھائی بہنوں کا شرکیہ، سب نے مل کر اپنی طاقت دکھائی یکجہتی برقرار رکھنا، ہم تاریخ ضرور دوہرائیں گے‘‘۔ نیچے وقت میں 12:08 اور دن 11 فروری 2020 لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔

پڑتال

فیس بک پر امانت اللہ خان کے نام سے جس ٹویٹ کو وائرل کیا جا رہا ہے اس کو جب ہم نے غور سے دیکھا تو پہلی دیڑھ لائن اور باقی لکھی ہوئی لائنوں کے رنگ اور فانٹ میں کافی فرق نظر آیا۔ وائرل ٹویٹ کی ان تمام لائنوں میں فانٹ الگ الگ دکھائی دے رہا ہے، ’’آج ہمارا اسلام جیتا ہے، انشا اللہ، جلد ہی پورے انڈیا میں اسلام کی جیت ہوگی، میرے تمام بھائی بہنوں کا شرکیہ، سب نے مل کر اپنی طاقت دکھائی یکجہتی برقرار رکھنا، ہم تاریخ ضرور دوہرائیں گے‘‘۔ اس کے ساتھ ہی ہمیں کچھ غلطیاں دکھیں جو کی عام طور پر انتی زیادہ نہیں ہوتی ہیں۔

پہلی۔ نیچے کی چاروں لائنوں کا فانٹ ایک دوسرے سے الگ ہے۔
دوسری۔ ٹویٹ میں دی گئی اوپر کی دیڑھ لائن کا رنگ کالا اور باقی کی چار لائنوں کا رنگ گرے ہے۔
تیسری۔ نیچے سے دوسری لائنس بے حد چھوٹی ہے، جبکہ ٹویٹر پر سبھی لائنیں برابر کی ہوتی ہیں۔
چوتھی۔ ہندی زبان میں معلوملی سی غلطلیاں۔

اب ہمیں یہ جاننا تھا کہ کیا امانت اللہ خان نے ایسا کوئی ٹویٹ کیا تھا۔ اس کے لئے ہم نے ان ویڈ ٹول کا استعمال کیا۔ ہم نے ان ویڈ ٹول کے ٹویٹر سرچ آپشن میں جا کر ’13 راونڈ پورے ہونے کے بعد 72000 ووٹ سے آگے چل رہا ہوں‘ ٹائپ کر کے سرچ کیا۔ ہمیں 11 فروری 2020 کے روز 12:08 منٹ کو کیا گیا امنت اللہ کا اصل ٹویٹ ملا۔ اس میں انہوں نے صرف ’ 13راونڈ پورے ہونے کے بعد 72000 ووٹ سے آگے چل رہا ہوں‘ لکھا تھا۔ باقی لائنیں ان کے ٹویٹ میں نہیں ملی۔ مطلب صاف تھا کہ کسی نے جان بوجھ کر عآپ ایم ایل اے کے اصل ٹویٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے وائرل کیا۔

وشواس نیوز نے امنت اللہ خا ن کے سکریٹری نعمان خان سے وائرل ٹویٹ کو لے کر بات کی۔ انہوں نے کہا، ’’وائرل ٹویٹ ایڈیٹڈ ہے امانت اللہ خان نے ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا ہے‘‘۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ امانت اللہ خان کے نام سے جس ٹویٹ کو وائرل کیا جا رہا ہے اس سے چھیڑ چھاڑ کر اس میں ’اسلام کے جیتنے‘ کی بات کی بات لکھی گئی ہے، جبکہ اصل ٹویٹ میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

  • Claim Review : ’’آج ہمارا اسلام جیتا ہے، انشا اللہ، جلد ہی پورے انڈیا میں اسلام کی جیت ہوگی، میرے تمام بھائی بہنوں کا شرکیہ، سب نے مل کر اپنی طاقت دکھائی یکجہتی برقرار رکھنا، ہم تاریخ ضرور دوہرائیں گے‘‘
  • Claimed By : Fb User- Ankit Tyagi
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later