X
X

فیکٹ چیک: الجیریا نے جاری نہیں کیا مسجد اقصی کی تصویر والا سکہ، وائرل پوسٹ کا دعوی فرضی ہے

وائرل پوسٹ کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ ان سکوں کی تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ یہ سکے ایک 3ڈی موڈل ہیں جسے ایک فنکار نے بنایا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 4, 2022 at 01:41 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر دو سکوں کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں مسجد اقصی کی فوٹو بنی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔ سنہرے رنگ کے نظر آرہے ان وائرل تصویر کے سکوں پر 500 روپیے لکھا ہوا ہے۔ ان سکوں کی فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ ’الجیریا کے مرکزی بینک نے 500 دینار کا نیا سکہ جاری کردیا۔ جس پر مسجد الاقصیٰ کی تصویر کندہ ہے‘۔ وائرل پوسٹ کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ ان سکوں کی تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ یہ سکے ایک 3ڈی موڈل ہیں جسے ایک فنکار نے بنایا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئےلکھا، ’الجیریا کے مرکزی بینک نے 500 دینار کا نیا سکہ جاری کردیا۔ جس پر مسجد الاقصیٰ کی تصویر کندہ ہے‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو ہہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل رورس امیج کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ فوٹو ایک انسٹاگرام ہینڈل پر ملی۔ یہاں پر تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ سکہ ایک 3ڈی موڈل ہیں جنہیں عبد الرزاق نام کے فنکار نے بنایا ہے۔ یہاں پوسٹ کو 20 جنوری 2018 کو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ عبدالرزاق کی فیس بک پیج پر بھی انہیں سکوں کی تصویر 19 جنوری 2018 کو اپ لوڈ ہوئی ملی۔ ان تصاویر پر عبدالرزاق کے نام کا لوگو اور ’آل رائٹس ریزروڈ‘ لکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

اب تک کی پڑتال سےتو واضح تھا کہ یہ وائرل سکے 3ڈی موڈل ہیں حالاں مزید تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے الجیریا کے صحافی عمر شابي سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے ہمیں بتایا کہ، ’ان سکوں کی تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ یہ تصویر اس سے پہلے بھی کئی بار وائرل ہو چکی ہے۔ 500 الجیریا کے دینار جیسی کوئی چیز وجود میں نہیں ہے‘۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایاکہ اس پیج کو 1.5 ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وائرل پوسٹ کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ ان سکوں کی تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ یہ سکے ایک 3ڈی موڈل ہیں جسے ایک فنکار نے بنایا ہے۔

  • Claim Review : الجیریا کے مرکزی بینک نے 500 دینار کا نیا سکہ جاری کردیا۔ جس پر مسجد الاقصیٰ کی تصویر کندہ ہے۔
  • Claimed By : انسٹینٹ نیوز
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later