فیکٹ چیک: کنہیا کی گاڑی پر نہیں تھی افضل گرو کی تصویر، فرضی پوسٹ ہو رہی وائرل

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ اس پوسٹ میں بیگوسرائے سی پی آئی کے لوک سبھا امیدوار کنہیا کمار کی ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ یہ تصویر کنہیا کمار کے انتخابی ریلی کی بتائی جا رہی ہے، جس میں ان کی گاڑی پر 2001 میں ہوئے پارلیمنٹ پر حملہ کے مجرم افضل گرو کی تصویر لگی دکھ رہی ہے۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ تصویر اور پوسٹ فرضی ثابت ہوئی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

اس پوسٹ میں کیپشن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں کنہیا کمار انتخابی مہم کے لئے ایک گاڑی میں اپنے حامیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس تصویر میں کنہیا کی گاڑی پر دہشت گرد افضل گرو کی تصویر بھی دکھ رہی ہے۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے، ’’ کنہیا کمار اپنے روڑ شو میں افضل گرو کی تصویر کو اپنی گاڑی میں لگا کر گھوم رہا ہے۔ الیکشن کمیشن اسے یہ اجازت کیسے دے سکتا ہے، افضل گرو ایک دہشت گرد تھا، جسے ہندوستان کے سپریم کورٹ نے پھانسی کی سزا دی ہے‘۔

پڑتال

وشواس نیوز کی پڑتال میں سامنے آیا ہے کہ اس تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ یہ وائرل تصویر انتخابی مہم کے دوران بیگوسرائے میں منعقد کی گئی کنہیا کی موبائل ٹارچ ریلی سے لی گئی ہے۔ اصل تصویر میں افضل گرو کی جگہ سی پی آئی کا انتخابی نشان بنا ہوا ہے۔

ہم نے پڑتال کے دوران کنہیا کمار کے ویریفائیڈ فیس بک اکاؤنٹ کا بھی جائزہ لیا۔ وہاں یہ تصویر 27 اپریل کو اپ لوڈ کی گئی ہے۔ اس تصویر میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کنہیا کمار کی گاڑی پر افضل گرو کی نہیں، بلکہ سی پی آئی کے نشان کی تصویر لگی ہوئی ہے۔

کنہیا کمار کے ویریفائڈ انسٹاگرام پر بھی ہمیں یہ تصویر ملی ہے۔

ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے گوگل پر ’کنہیا کمار ٹارچ ریلی‘ کی ورڈ سے سرچ کیا۔ سرچ نتائج میں ہمیں 6.51 منٹ کا ایک ویڈیو بھی ملا، جو کنہیا کی موبائل ٹارچ ریلی ہی ہے۔

اس ویڈیو میں 1.50 منٹ پر اصل تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اسٹاک اسکین (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کا استعمال کر کے ہم نے آدرش کمار باجپیئی نام کے اس صارف کی پروفائل چیک کی، جس نے یہ پوسٹ شیئر کی تھی۔
StalkScan

اس پروفائل پر ہمیں متعدد فرضی پوسٹ ملیں۔ اپنی پڑتال میں ہم نے پایا کہ آدرش کمار باجپیئی کی پوسٹ پر کمینٹ کرنے والے دیگر صارفین نے بھی اس تصویر کو فیک بتایا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں اس پوسٹ پر کیا جا رہا دعوی فرضی پایا جاتا ہے۔ کنہیا کمار کے انتخابی مہم کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر اس میں دہشت گرد افضل گرو کو جوڑ کر فرضی تصویر تیار کی گئی ہے۔


مکمل سچ جانیں…. سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
Related Posts
Recent Posts