X
X

فیکٹ چیک: ہیٹی صدر کے قتل کے بعد، نہیں ہوئی خاتون اول کی موت، وائرل پوسٹ افواہ ہے

وشواس نیوز نے پایا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ خاتون اول مارٹن موئز زخمی ہیں اور امریکہ فلوریڈا کے میامی کے ایک اسپتال میں زیر اعلاج ہیں۔ ان کی موت سے جڑی افواہ غلط ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jul 9, 2021 at 07:49 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ بدھ کے روز ہیٹی کے صدر کے ہوئے قتل کے بعد اب دعوی کیا جا رہاہے کہ زخمی ہوئی خاتون اول کا بھی انتقال ہو گیا ہے۔ وشواس نیوز نے پایا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ خاتون اول مارٹن موئز زخمی ہیں اور 9جولائی 2021 تک فیکٹ چیک کئے جانے تک کی خبر کے مطابق امریکہ فلوریڈا کے میامی کے ایک اسپتال میں زیر اعلاج ہیں۔ ان کی موت سے جڑی افواہ غلط ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’الصحفى حمادة السنراوى‘ نے ہیٹی صدر اور ان کی اہلیہ کی تصویر کو شیئر کیا جس میں لکھا تھا، ہیٹی صدر جووینیل موئزے کے قتل کے بعد زخمی ہوئی خاتون اول کا بھی انتقال۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

قابل غور ہے کہ ہیٹی کے صدر جووینیل موئزے کو بدھ کے روز رات کے وقت گھر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ اس سے متعلق خبر کو یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 8جولائی کو ٹویٹ کیا تھا۔ ٹویٹ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

اپنی نیوز میں ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا حملہ میں ہیٹی کے صدر ساتھ قتل کے بعد زخمی ہوئی خاتون اول مارٹن موئز کا انتقال ہو گیا ہے۔ سرچ میں ہمیں 7 جولائی 2021 کو رائٹر کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی ایک خبر لگی۔ خبر میں امریکہ میں ہائیٹی کے سفیر بوچٹ اڈمنڈ کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ، صدر جووینیل موئزے پر ہوئے قاتلانہ حملہ میں میں کی موت ہو گئی لیکن ان کی اہلیہ اور مارٹن موئزے زخمی ہیں اور ان کا اعلاج میامی کے اسپتال میں چل رہا ہے‘‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

مزید سرچ میں ہمیں 8 جولائی کو اپ ڈیٹ ہوئی این بی سی نیوز کی خبر لگی جس میں بتایا ک، ’خاتون اول حملہ میں زخمی ہوئی ہیں اور این بی سی سے امریکہ کے سفیر نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کے روز مارٹن موئزے کو فلوریڈا کے میامی اسپتال میں منتقل کرا دیا گیا تھا۔ وہاں ان کی حالت اب بہتر ہے‘‘۔ مکمل خبریہاں پڑھ سکتے ہیں۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے ای میل کے ذریعہ این بی سی نیوز سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ شیئر کی۔ این بی سی یونی ورسل کی سینئر نیوز ایڈیٹر برنلی بروٹل نے میل کا جواب دیتے ہوئے ہمیں بتایا کہ ہیٹی کی خاتون اول امریکہ کے ایک اسپتال میں زیر اعلاج ہیں۔ موجودہ خبروں کے مطابق وہ زخمی ہیں اور ان کا اعلاج چل رہا ہے۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم ن پایا کہ صارف کا تعلق مصر سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے پایا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ خاتون اول مارٹن موئز زخمی ہیں اور امریکہ فلوریڈا کے میامی کے ایک اسپتال میں زیر اعلاج ہیں۔ ان کی موت سے جڑی افواہ غلط ہے۔

  • Claim Review : ہیٹی صدر جووینیل موئزے کے قتل کے بعد زخمی ہوئی خاتون اول کا بھی انتقال
  • Claimed By : الصحفى حمادة السنراوى
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later