X
X

فیکٹ چیک: ٹیکو تلسانیا نے نہیں قبول کیا اسلام، فرضی ہے وائرل پوسٹ

وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی تفصیل سے پڑتال کی۔ پڑتال میں وائرل پوسٹ کا دعوی بےبنیاد نکلا۔ ٹیکو تلسانیا کے ایک شو کے ویڈیو اور تصاویر کو جھوٹے دعووں کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • By: Ashish Maharishi
  • Published: Feb 16, 2022 at 06:16 PM
  • Updated: Feb 17, 2022 at 11:49 AM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر دو تصاویر کا ایک کولاج وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں اداکار ٹیکو تلسانیا کی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ انہوں نے اسلام قبلو کر لیا ہے۔ ایک تصویر میں ٹیکو تلسانیا کو داڑھی میں تو ایک میں تلک لگائے ہوئےدیکھا جا سکتا ہے۔ وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی تفصیل سے پڑتال کی۔ پڑتال میں وائرل پوسٹ کا دعوی بےبنیاد نکلا۔ ٹیکو تلسانیا کے ایک شو کے ویڈیو اور تصاویر کو جھوٹے دعووں کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف مولانا پیر ذوالفقار احمد نے وائرل تصویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’انڈیا کے مشہور کامیڈین ٹیکو تلسانیہ داٸرہ اسلام میں داخل ہو گیے اللہ پاک ثابت قدم رکھے آمین‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ سوشل میڈیا کے الگ الگ پلیٹ فارم پر بھی کئی دیگر صارفین نے اس پوسٹ کو ملتے جلتے دعووں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

پڑتال

وشواس نیوز نے پڑتال کی شروعات گوگل اوپن سرچ سے کی۔ متعلقہ کی ورڈ ٹائپ کر کے ہم نے ٹیکو تلسانیا سے متعلق خبروں کو تلاش کرنا شروع کیا۔ ہمیں ایک بھی ایسی خبر نہیں ملی، جس سے یہ تصدیق ہو سکے کہ انہوں نے اسلام قبلو کر لیا ہے۔

سرچ کے دوران ہمیں ایک یوٹیوب چینل پر ٹوکو تلسانیا سے جڑا ایک ایک ویڈیو ملا۔ اس میں حقیقت بتاتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹیکو تلسانیا کا ایک ویڈیو اور تصویر وائرل کرتے ہوئے یہ غلط دعوی کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اسلام کر لیا ہے۔ یہ آئندہ کسی شو کی تصویر اور ویڈیو ہے۔ متعلقہ ویڈیو یہاں دیکھیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=SpG-736RULA

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے وشواس نیوز نے ٹیکو تلسانیا سے رابطہ کیا۔ ان کے ساتھ واٹس ایپ پر وائر پوسٹ کو شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وائرل تصویر بی بی سی کے لئے کئے گئے سیریئل کے ایک کردار کی ہے۔

اس فیکٹ چیک کو ہندی زبان میں بھی پڑھا جا سکتا ہے۔ فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

پڑتال کے آخر میں ہم نے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کی اور پایا کہ پیر ذوالفقار احمد کی سوشل اسکننگ کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو ایک لاکھ سے زیادہ ممبر ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی تفصیل سے پڑتال کی۔ پڑتال میں وائرل پوسٹ کا دعوی بےبنیاد نکلا۔ ٹیکو تلسانیا کے ایک شو کے ویڈیو اور تصاویر کو جھوٹے دعووں کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : انڈیا کے مشہور کامیڈین ٹیکو تلسانیہ داٸرہ اسلام میں داخل ہو گیے اللہ پاک ثابت قدم رکھے آمین،
  • Claimed By : Saleem Sheikh
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later