وشواس نیوز کی تفتیش میں پتہ چلا کہ نصیر الدین شاہ کے نام سے وائرل ہو رہا ٹویٹ فرضی ہے۔ وہ ٹویٹر پر موجود نہیں ہیں۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ کا ایک فرضی ٹویٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں انہیں مبینہ طور پر کسان آندولن کی حمایت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی جانچ کی۔ ہمیں پتہ چلا کہ نصیر الدین شاہ کا ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ یہ فرضی اکاؤنٹ ہے۔ اسلئے ہماری تتیش میں وائرل پوسٹ فرضی ثابت ہوئی۔ حالاںکہ، شاہ کسان آندول کی حمایت میں انٹرویو دے چکے ہیں۔
فیس بک صارف سعید حمید نے 8 جنویر کو نصیر الدین شاہ کے فرضی ٹویٹر اکاؤنٹ سے کئے گئے ایک ٹویٹ کو سچ مان کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نصیر الدین شاہ نے پوچھا ایک اہم سوال۔
پوسٹ میں مبینہ طور پر نصیر الدین شاہ نے لکھا: ’’خود کو 30 روپیے کے تیل پر 60 روپیے ٹیکس چاہئے اور اگر کسان اپنی محنت کا ایم ایس پی مانگیں تو غدار ہیں‘‘۔
فیس بک پوسٹ کے آرکائیو ورژن کویہاں دیکھیں۔
وشواس نیوز نے سب سے پہلے نصیر الدین شاہ کا کسان آندولن پر موقف تلاش کرنے کے لئے گوگل نیوز سرچ کیا۔ ہمیں کئی جگہ ان کا ایک انٹرویو ملا۔ جس میں انہیں کسان آندولن کی حمایت میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تفتیش کے اگلے مرحلہ میں ہمیں کچھ ایسی خبریں ملی، جس میں بتایا گیا کہ نصیر الدین شاہ کا فرضی ٹویٹر اکاؤنٹ سے کئے گئے ٹویٹ بہت وائرل ہو رہے ہیں۔ آخر میں نصیر الدین شاہ کی بیوی رتنا پاٹھک کو وضاحت دیتی پڑی۔ وون انڈیا کی ویب سائٹ پر شائع ایک خبر میں رتنا پاٹھک کے حوالے سے بتایا گیا کہ نصیر الدین کا ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ ان کے نام سے بنے ایک فرضی اکاؤنٹ سے کئی ٹویٹ کئے گئے ہیں۔ اسے لے کر شکایت درج کروائی گئی ہے۔ پوری خبر یہاں پڑھیں۔
پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے وشواس نیوز نے نصیر الدین شاہ کا فرضی ٹویٹر اکاؤنٹ ایٹ نصیر الدین شاہ کو اسکین کیا۔ ہمیں پتہ چلا کہ یہ اکاؤنٹ جولائی 2019میں بنایا گیا ۔ اسے 57 ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔
پڑتال کے اگلے مرحلہ میں ہم نے ممبئی میں بالی ووڈ کو کوور کرنے والی دینک جاگرن کی چیف کارسپانڈینٹ اسمیتا سریواستوس سے رابطہ کیا۔ ان کے ساتھ وائرل پوسٹ کو شیئر کیا۔ انہوں نے نصیر الدین شاہ کے بیٹے ووان شاہ سے بات کی۔ ووان نے بتایا کہ یہ فیک اکاؤنٹ ہے۔ ان کے والد ٹویٹر پر نہیں ہیں۔
جانچ کے اگلے مرحلہ میں ہم نے فرضی پوسٹ کرنے والے اکاؤنٹ کی تفتیش کی۔ ہمیں پتہ چلا کہ فیس بک صارف سعید حمید ممبئی کے رہنے والے ہیں۔ علاوہ ازیں صارف پیشے سے صحافی ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی تفتیش میں پتہ چلا کہ نصیر الدین شاہ کے نام سے وائرل ہو رہا ٹویٹ فرضی ہے۔ وہ ٹویٹر پر موجود نہیں ہیں۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں