کویک فیکٹ چیک: وائرل کی جا رہی تصویر اندرا گاندھی کے جنازے کی نہیں، اور نہ ہی راجیو، راہل نے کلمہ پڑھا
ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ وائرل ہو رہا دعوی غلط ہے۔ وائرل تصویر عبد الغفار خان کے جنازے کی ہے نہ کہ اندرا گاندھی کے آخری رسومات کی۔
- By: Umam Noor
- Published: Apr 13, 2020 at 06:15 PM
- Updated: Apr 13, 2020 at 07:03 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر سے راجیو اور راہل گاندھی کی تصویر فرضی دعویٰ کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر میں راجیو اور راہل گاندھی کو دعا مانگتے اور نرسمہا راؤ کو ہاتھ جوڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر اندرا گاندھی کے جناٰزے کی ہے۔
وشواس نیوز نے دعویٰ کی پڑتال کی اور ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔ وائرل کی جا رہی تصویر اندرا گاندھی کے جنازے کی نہیں ہے۔
ٰدعوی
فیس بک صارف ’شیشرام یادو‘ نے 1 اپریل کو ایک تصویر شیئر کی جس پر لکھا ہے، ’’اندرا کی لاش کے سامنے راہل اور راجیو گاندھی کلمہ پڑھ رہے تھے، ہمارے ملک کے لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ لوگ برہمن ہیں‘‘۔
پڑتال
اس تصویر کا ہم نے گوگل رورس امیج سرچ کیا اور ہمارے سامنے 26 جنوری 2016 کو محسن داور کے ذریعہ کیا گیا ٹویٹ آیا۔ اس ٹویٹ میں اسی تصویر کو شیئر کیا گیا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے
” Rajeev Gandhi, Sonia Gandhi and Narsihma Rao at Bacha Khan’s funeral. Pic from #BachakhanAwKhudaiKhidmatgari vol 2″.
اس کے اردو میں معنی ہیں ’’راجیو گاندھی، سونیا گاندھی اور نرسمہا راؤ بچہ خان کے جنازے میں‘‘۔
اس بات کو پختہ کرنے کے لئے ہم نے گوگل میں عبدل الغفار خان کے جنازے کی تصاویر ڈھونڈی۔ ہمیں تصویر تو نہیں ملی لیکن 17 ستمبر 2011 کو ایک صارف باسط خان کے ذریعہ اپ لوڈ کیا گیا یو ٹیوب ویڈیو ملا۔ ویڈیو میں 1 منٹ 6 سیکنڈ پر استعمال ایک تصویر ایک اینگل سے اسی منظر کو دکھاتی ہے۔ ساتھ میں لکھا ہے
The Indian Prime Minister rushed to pay homage to this legend who India also considers their freedom hero alongside Gandhi. The Indian Govt announced the greatest civilian award for the Pathan”.
اس کے اردو میں معنی ہیں: ’ہندوستانی وزیر اعظم نے بھی عبد الغفار خان کے جنازے میں شرکت کی‘‘۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے
“The death of Ghaffar Khan at Jalalabad (Afghanistan) & Baba’s funeral, one of the biggest funeral in the history of the world”.
جس سے صاف ہے کہ یہ فوٹو عبد الغفار خان کے جنازے کی ہے۔
وشواس نیوز نے اس تصویر کی پہلے بھی پڑتال کی ہے۔ پوری تفتیش کو نیچے دئے گئے لنک میں پڑھیں۔
اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی دعویٰ کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیین کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق راجسھتان سے ہے۔
نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ وائرل ہو رہا دعوی غلط ہے۔ وائرل تصویر عبد الغفار خان کے جنازے کی ہے نہ کہ اندرا گاندھی کے آخری رسومات کی۔
- Claim Review : اندرا کی لاش کے سامنے راہل اور راجیو گاندھی کلمہ پڑھ رہے تھے، ہمارے ملک کے لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ لوگ برہمن ہیں
- Claimed By : FB User- Shishram Yadav
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔