فیکٹ چیک: امانت اللہ خان نے ’شریعہ‘ نہیں ’ذریعہ‘ کہا تھا، ویڈیو فرضی دعویٰ کے ساتھ وائرل
اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے لیڈر امانت اللہ خان کا ویڈیو غلط دعویٰ کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ’شریعہ‘ نہیں بلکہ ’ذریعہ‘ لفظ کا استعمال کیا تھا۔
- By: Abhishek Parashar
- Published: Feb 7, 2020 at 06:27 PM
- Updated: Aug 29, 2020 at 04:20 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور اوکھلا سے ایم ایل اے امانت اللہ خان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اسے لے کر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے انتخابی تشہیر کے دوران ’شریعہ‘ بننے کی بات کہی ۔
وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعویٰ غلط نکلا۔ امانت اللہ خان کا ویڈیو غلط دعوےٰ کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے ’شریعہ‘ نہیں ’ذریعہ‘ کا ذکر کیا تھا، جسے ’شریعہ‘ بتا کر وائرل کیا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں
دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے فیس بک صارف ’سنتوش سنگھ راجپوت‘ نے امانت اللہ خان کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’’اللہ نے طے کر دیا ہے کہ ان ظالیموں کا خاتمہ ہوگا…کہیں نہ کہیں سے آغاز تو ہوتا ہی ہے…عآپ پارٹی کا لیٹر اور ایم ایل اےامانت اللہ خان۔ آپ شریعہ بننا چاہتے ہیں یا نہیں؟ یہ سوچ سمجھ کر ووٹ کیجیئے‘‘۔
فیس بک کے علاوہ ٹویٹر اور انسٹاگرام پر بی جے پی کے متعدد لیڈران نے اس ویڈیو کو ملتے جلتے دعوےٰ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
فیس بک پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
پڑتال
امانت اللہ خان کا جو ویڈیو وائرل ہو رہا ےہ، اس پر ’بریکنگ نیوز ایکسپریس‘ کا واٹر مارک لگا ہوا ہے۔ سرچ میں ہمیں ’بریکنگ نیوز ایکسپریس‘ کا یوٹیوب چینل ملا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کئے جا رہے تمام ویڈیو میں اس واٹر مارک کو دیکھا جا سکتا ہے۔
اس چینل پر 2 فروری کو امانت اللہ خان کی تقریر والا ویڈیو بلیٹن ملا، جس میں وہ شاہین باغ کے مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو بلیٹن میں ہمیں ویڈیو کا وہ کلپ ملا، جس سوشل میڈیا پر فرضی دعویٰ کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
مذکورہ ویڈیو 5 منٹ 53 سیکنڈ کا ہے جس میں 3:40 سے 4:08 کے درمیان انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ’’اللہ کی ہے سب کچھ۔ اللہ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ان ظالیموں کا خاتمہ ہوگا۔ یہ ختم ہوں گے… ان کے جو ظلم کئے ہیں…یہ ظلم کا خاتمہ انشاللہ اوکھلا سے ہوگا…جامعہ سے ہوگا…ہم ذریعہ بنیں گے انشا اللہ…کہیں سے شروعات ہوتی ہے۔ آج شاہین باغ نے دنیا کو جگانے کا کام کیا…انشا اللہ اوکھلا کی عوام کے ذریعہ پوری دنیا کو جگانے کا کام کرےگی‘‘۔
یہی وہ فریم ہے، جسے سوشل میڈیا پر غلط دعوےٰ کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ امانت اللہ خان کے ویڈیو میں صاف صاف ’ذریعہ‘ لفظ کا استعمال کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، جسے سوشل میڈیا پر ’شریعہ‘ کے دعوےٰ کےساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ شریعہ اسلامی قوانین کا ایک نظام ہے، جسے لے کر اگر کوئی شخص بیان دےگا تو وہ یہ نہیں کہےگا کہ ہمیں شریعہ بننا ہے۔
وائرل ویڈیو میں بھی امانت اللہ خان کو ’ذریعہ‘ بولتے ہوئے صاف صاف سنا جا سکتا ہے، حالاںکہ اسے ’شریعہ‘ بتا کر سوشل میڈیا صارفین نے شیئر کرنا شروع کر دیا ۔
امانت اللہ خان کے پرسنل سکریٹری نے وشواس نیوز سے بات چیت میں کہا، ’’یہ غلط ہے اور اس بارے میں سمبت پاترا سے پوچھا جانا چاہئے کہ انہوں نے وہ کیسے سن لیا، جو کسی نے نہیں سنا‘۔ بی جے پی کے ترجمان سمبت پاتر نے ٹویٹر ہینڈل پر بھی اس ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے۔
اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی دعویٰ کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف ’سنتوش سنگھ راجپوت‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کی جانب سے اس سے قبل بھی فرضی پوسٹ شیئر کی جا چکی ہے۔
نتیجہ: اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے لیڈر امانت اللہ خان کا ویڈیو غلط دعویٰ کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ’شریعہ‘ نہیں بلکہ ’ذریعہ‘ لفظ کا استعمال کیا تھا۔
- Claim Review : केजरीवाल के दिल के टुकड़े MLA अम्मानुतुल्ला ख़ान कह रहे हैं कि दिल्ली व भारत को “शरिया” वाला इस्लामिक देश बनायेंगे इन ज़ालिमों को ख़त्म करेंगे..शाहीन बाग़ से शुरू किया है..हम शरिया बनेंगे
- Claimed By : Fb User- Santosh Singh Rajput
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔