فیکٹ چیک: وزیر اعظم جس خاتون سے جھک کر مل رہے ہیں وہ صنعت کار اڈانی کی بیوی نہیں ہیں
- By: Umam Noor
- Published: Apr 30, 2019 at 06:32 AM
- Updated: May 13, 2019 at 11:35 AM
وشواس نیوز (نئی دہلی) سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل تصویر میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی جس خاتون کے آگے جھکے ہوئے ہیں وہ مشہور صنعت کار گوتم اڈانی کی بیوی ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں اس وائرل تصویر کی حقیقت (کیپشن) کو فرضی ثابت کیا، جبکہ تصویر اصل اور پرانی ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں
فیس بک پیج راہل گاندھی سمرتھک مشن 2019 (نیچے پیج کا نام دیکھیں)پر ایک صارف انکت سورج نے 10 اپریل کو یہ تصویر شیئر کی اور اس کا کیپشن لکھا ’’دیکھ لو ہندوستان کس کا وزیر اعظم ہے‘‘ اور تصویر پر بھی لکھا ہوا تھا ’’غضب پروٹوکول دیکھنے کو مل رہا ہے # نیو انڈیا میں ایک پی ایم ہوکر ایک تاجر کے آگے جھک جانا‘‘۔
राहुल गांधी समर्थक (MISSION 2019)
تفتیش
وشواس نیوز نے اس تصویر کی حقیقت جاننے کے لئے تحقیقات شروع کی، سب سے پہلے ہم نے اس خبر کو تلاش کرنا شروع کیا اور پتہ چلا کہ یہ خبر سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر مختلف طرح سے پہلے بھی وائرل ہو چکی ہے۔
اس تصویر کو ہم نے گوگل ریورس امیج میں سرچ کیا تو 2014 کی کچھ پوسٹ اور آرٹیکلز ملے جس میں اس تصویر کا استعمال کیا گیا تھا اور ٹویٹر کی کچھ ہیڈ لائنس بھی ملی جہاں یہ خبر تھی۔
ایک ٹویٹ جو صحافی متھانگ شیش گری کا تھا انہوں نے اس تصویر کو 25 ستمبر 2014 کو ٹویٹ کیا تھا۔ ہم نے گوگل ریورس امیج کی مدد سے وائرل تصویر میں دکھائی دے رہی خاتون کے بارے میں سرچ کیا تو یہ پایا کہ یہ تصویر صنعت کار گوتم اڈانی کی بیوی کی نہیں ہیں۔ گوتم اڈانی کی بیوی کا نام پریتی اڈانی ہے اور وہ اڈانی فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن ہیں۔ اپنے یوزرس / ریڈرز کے لئے یہاں گوتم اڈانی اور پریتی اڈانی تصویر دے رہے ہیں۔
گوگل ریورس امیج میں تصویر کو سرچ کرنے پر ہم نے پایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کرناٹک کے تمكر سٹی کارپوریشن کی سابق میئر گیتا رودریش کے سامنے جھکر نہایت انکساری کے ساتھ شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے صحافی نے بھی اسی امیج کو 25 ستمبر 2014 کو شیئر کیا تھا۔ اس کے علاوہ ہمیں نوبھارت ٹائمز پر بھی ایک رپورٹ ملی جس نے اس وائرل تصویر پر خبر کی تھی۔
اب اس کے بعد ہم نے گوتم اڈانی کی بیوی سے متعلقہ کی- ورڈ ڈال کر گوگل پر سرچ کرنا شروع کیا تو کچھ اہم معلومات ہمارے آگے آئی۔ گوتم اڈانی کی بیوی کا نام پریتی اڈانی ہے۔ ان کی تصاویر اور پھر اس کے بعد ان کے سوشل میڈیا اکاونٹس کو بھی دیکھا تو ان کی تصویریں سامنے نکل کر آئیں۔
یہ پروگرام کیا تھا اور وزیر اعظم وہاں کب گئے تھے اس کی اطلاع ہم نے گوگل پر سرچ کی تو ہمارے آگے پروگرام کی تصاویر اور معلومات آ گئیں، 24 ستمبر 2014 کو کرناٹک کے تمكر میں فوڈ پارک کا افتتاح تھا جس میں وزیر اعظم پہنچے تھے یعنی کہ صاف ہو گیا کہ یہ تصویر تقریباً پانچ سال پرانی ہے اور اب وائرل ہو رہی ہیں ایک غلط ہیڈلائن اور وضاحت کے ساتھ۔
جس فیس بک صارف اور پیج نے اس تصویر کو شیئر کیا اس کا سوشل اکاؤنٹ اسکیننگ کرنا انتہائی ضروری تھا، جب اس پیج کو کھنگالا گیا تو پتہ چلا کہ اس پر ایک طرح کی حمایت کی تصاویر زیادہ تھیں اور یہ پیج 27 جولائی 2018 میں بنایا گیا تھا اور اس کے 48,044 فالوورز ہیں۔
جس یوزر نے یہ پوسٹ شیئر کی وہ انکت سورج ہے اور وہ ممبئی مہاراشٹر کا رہنے والا ہے۔
نتیجہ: یہ تصویر پرانی ہے اور اس پر دی گئی ہیڈلائن (تفصیلات) غلط ہے اور یہ غلط ہیڈ لائن کے ساتھ آج وائرل ہو رہی ہے ۔ یہ خاتون اڈانی کی بیوی نہیں، بلکہ تمکر کی سابق میئر گیتا رودیش کی ہے ۔
مکمل سچ کی معلومات حاصل کریں ۔۔۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- Claim Review : ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی جھک کر ہاتھ جوڑ کرجس خاتون کو سلام کر رہے ہے وہ تاجر گوتم اڈانی کی بیوی ہے
- Claimed By : FB User- राहुल गांधी समर्थक (MISSION 2019)
- Fact Check : جھوٹ