وشواس نیوز نے اس تصویر کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ فوٹو ایک گیم سے لی گئی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر ہو رہی ہے جس کے ساتھ صارفین یہ دعوی کر ہیں ہے کہ یہ یوکرین کی یہ انڈر گرؤانڈ خوفیہ عمارت ہے جو یوکرین کی ماریوپول میں واقع ہے۔ جب وشواس نیوز نے اس تصویر کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ فوٹو ایک گیم سے لی گئی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ماریوپول شہر میں 30 میٹر زیر زمین اور متعدد منزلوں کی گہرائی کے ساتھ ایک خفیہ عمارت ہے جس پر چند روز قبل روس نے قبضہ کیا تھا اور یوکرین اور مغرب نے اس کا شدت سے دفاع کیا تھا۔ ازوسٹل آئرن اینڈ اسٹیل پلانٹ کے نیچے واقع یہ عمارت شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) کا خفیہ ہیڈ کوارٹر پر مشتمل ہے، جس کا کوڈ نمبر (پٹ 404) ہے۔ حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے، ایک انتہائی مضبوط اور محفوظ نظام کے اندر، جس میں مختلف قومیتوں کے 240 غیر ملکی سائنسدان موجود ہیں‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر متعدد ویب سائٹ پر ملی۔ مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں یہی وٹو کیک سٹارٹر نام کی ایک ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، بلاک آؤٹ نام کے گیم کی ہے۔ جسے ریچرڈ ٹی بروڈ واٹر نے 2015 میں بنایا تھا۔
وائرل پوسٹ سے متعلق دعوی کی تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے یوکرین کی فیکٹ چیکنگ ٹیم سے رابطہ کیا وہاس سے جواب آتے ہی خبر کو اپ ڈیٹ کر دیا جائےگا۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق لیبا سے ہے اور صارف کو 214 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اس تصویر کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ فوٹو ایک گیم سے لی گئی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں