فیکٹ چیک: آسٹریلیا کے پرانے ویڈیو کو کیا جا رہا کوہ سلیمان کے جنگلات میں لگی آگ کا بتاتے ہوئے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ اس وائرل ویڈیو کا پاکستان کے کوہ سلیمان میں لگی آگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو حال کا نہیں بلکہ 2020 کا آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہاہے جس میں ایک جنگل میں لگی ہوئی آگ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو پاکستان کے کوہ سلیمان میں لگی آگ کا ہے۔ جب ہم نے اس ویڈیو پڑتال کی تو پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو حال کا نہیں بلکہ 2020 کا آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کا ہے۔ اور اس ویڈیو کا پاکستان کے کوہ سلیمان میں لگی آگ کے ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ضلع شیرانی کوہ سلیمان یااللہ غیبی مدد فرماِ‘۔

پوسٹ کے آرکائیوو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے اسکرین گریب نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کےذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ایک ٹویٹر ہینڈل پر ملا۔ یہاں ویڈیو کو 5 جنوری 2020 کو ٹویٹ کیا گیا ہے۔ اور دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو آسٹریلیا کے سڈنی میں لگی آگ کا ہے۔

https://twitter.com/NatandWet/status/1213689424250392576

سرچ میں ہمیں یہی ویڈیو 11 جنوری 2020 کو سی این این کے فیس بک پیج پر سیڈنی کے جنگلات میں لگی آگ سے متعلق خبر کے ساتھ اپ لوڈ ہوا ملا۔ معلومات کے مطابق، آسٹریلیا کے جنگلات دہائیوں بعد اتنی شدت کی آگ لگی ہوئی ہے۔ اس میں اب تک 27 انسانوں کو اور ہزاروں جانوروں کی جانیں بحق ہو چکی ہیں‘۔

وائس آف امریکہ کے ویری فائڈ یوٹویب چینل پر بھی ہمیں یہ ویڈیو 2 جنوری 2020 کو اپ لوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق ’2 جنوری بروز جمعرات کو جاری ہوا آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کا ایرئل ویو‘۔

اب تک کی پڑتال سے یہ تو واضح تھا کہ وائرل ویڈیو کو پرانا ہے اور اس کا حال میں پاکستان کے کوہ سلیمان میں لگی آگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حالاںکہ تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے نیوز 92 کے صحافی عارف محمود سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ، ’ کوہ سلمیان میں لگی آگ کی شدت انتی زیادہ نہیں ہے جیسا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہی ہے۔ یہ ویڈیو یہاں کا نہیں ہے۔ اس کے علاوہ یہاں آگ کو بجھانے کا کام تیزی سے چل رہاہے‘۔

ٹربیون ڈاٹ پی کے ڈاٹ کام کی 22 مئی 2022 کی خبر کے مطابق، ’بلوچستان اور خیبرپختونخوا صوبوں کے سنگم پر واقع کوہ سلیمان میں گذشتہ ایک ہفتے سے لگی ہوئی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے جبکہ جمعرات کو آگ بجھانے میں مصروف مقامی افراد میں سے تین جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ خبر انڈیپینڈینٹ اردو کی ویب سائٹ پر بھی پڑپی جا سکتی ہے۔

گمراہ کن ویڈیو کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج ’سپین غر ٹی وی‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو 5,284  لوف فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ اس وائرل ویڈیو کا پاکستان کے کوہ سلیمان میں لگی آگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو حال کا نہیں بلکہ 2020 کا آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کا ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts