فیکٹ چیک: پوتن اور کم جونگ ان کی ملاقات کا 2019 کا ویڈیو، حالیہ بتاتے ہوئے وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ کم جونگ ان کے روس دورہ کا یہ ویڈیو حالیہ نہیں بلکہ 2019 کا ہے، جب وہ ایک سربراہی میٹنگ کے لئے روس گئے تھے۔ اب اسی ویڈیو کو حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے رائرل کر دیا گیا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Mar 2, 2022 at 05:32 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو گاڑی سے اتر کر روسی صدر ولادمیتر پوتن سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو روس اور یوکرین کی حالیہ سرگرمیوں سے جوڑتے ہوئے صارفین وائرل کر رہے ہیں اور یہ دعوی کر رہے ہیں کہ روس میں ولادمیر پوتن سے ملنے کم جونگ ان پہنچ چکے ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ کم جونگ ان کے روس دورہ کا یہ ویڈیو حالیہ نہیں بلکہ 2019 کا ہے، جب وہ ایک سربراہی میٹنگ کے لئے روس گئے تھے۔ اب اسی ویڈیو کو حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے رائرل کر دیا گیا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس پر موجود صارفین پوتن اور کم جونگ ان کے اس ویڈیو کو حالیہ سمجھتے ہوئے وائرل کر رہے ہیں۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کیا اور اس کے متعدد کی فریمس نکالے اور اسے گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو یورو نیوز کی ویب سائٹ پر 25 اپریل 2019 کو اپ لوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو ولادی ووستوک شہر میں رسکی جزیرے پر واقع فار ایسٹ فیڈرل یونیورسٹی کیمپس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا استقبال کیا‘۔
یہی ویڈیو ہمیں گارجیئن نیوز کے آفیشئل یوٹیوب چینل پر بھی اپ لوڈ ہوا ملا۔ 25 اپریل 2019 کو اپ لوڈ کئے اس ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے لیے اپنا پہلا روس کا دورہ کیا ہے۔ روسی صدر نے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر مذاکرات میں تعطل کو توڑنے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ یہ سربراہی اجلاس پوتن اور کم کے درمیان پہلی مرتبہ ہے اور یہ پیانگ یانگ کو روس سے حمایت حاصل کرنے اور اس کی معیشت کو نقصان پہنچانے والی پابندیوں سے ممکنہ ریلیف حاصل کرنے کا موقع فراہم کر سکتا ہے‘۔
ویڈیو سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے روس کے صحافی گیبریل گیون سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ، یہ ویڈیو روس کے شہر ولادیوستوک میں 2019 میں ہئوی پوتن اور کم جونگ ان کی ملاقات کا ہے۔ انہوں نے ہمارے ساتھ بی بی سی کا نیوز لنک بھی شیئر کیا جس میں اسی وائرل ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔
گمراہ کن ویڈیو کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق عراق سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ کم جونگ ان کے روس دورہ کا یہ ویڈیو حالیہ نہیں بلکہ 2019 کا ہے، جب وہ ایک سربراہی میٹنگ کے لئے روس گئے تھے۔ اب اسی ویڈیو کو حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے رائرل کر دیا گیا ہے۔
- Claim Review : پوتن اور کم جونگ ان کی حالیہ ملاقات کا ویڈیو
- Claimed By : ابو علي
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔