فیکٹ چیک: سال 2019 میں ممتا بنرجی سے ملنے گئے شاہ رخ خان کی تصویر کو کیا جا رہا حالیہ انتخابات نتائج سے جوڑ کر وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل پوسٹ فرضی پائی۔ وائرل تصویر سال 2019 کی ہے جب شاہ رخ خان ممتا بنرجی سے بنگال کے نبننا میں ملے تھے۔ اس تصویر کا گزشتہ روز مغربی بنگال میں انتخابات میں ممتا بنرجی کی جیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: May 3, 2021 at 02:16 PM
- Updated: Jul 8, 2023 at 05:32 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ آسام، کیرالہ، پنڈوچیری، تمبل ناڈو اور مغربی بنگال میں ہوئے انتخابات کے نتائج دو مئی کو سامنے آئے۔ مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کو جیت حاصل ہوئی، اب اسی طرز میں سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور ممتا بنرجی کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں شاہ رخ خان کو وکٹری کو پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے کہ ممتا بنرجی کی جیت کے بعد شاہ رخ خان ان سے ملنے مغربی بنگال پہنچے ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل پوسٹ فرضی پائی۔ وائرل تصویر سال 2019 کی ہے جب شاہ رخ خان ممتا بنرجی سے بنگال کے نبننا میں ملے تھے۔ اس تصویر کا گزشتہ روز مغربی بنگال میں انتخابات میں ممتا بنرجی کی جیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
شاہ رخ خان اور ممتا بنرجی کی تصویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے صارف نے لکھا، ’شارخ پہونچے بنگال ممتا بنرجی کےپاس‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل رورس امیج کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں 27 مارچ 2019 کو ہمیں نیوز 18 کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی ایک خبر ملی جس میں وائرل تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ خبر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے مالک شاہ رخ خان نے 26 مارچ 2019 کو ریاستی سکریٹریٹ نبانہ میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کا بشکریہ دورہ کیا‘‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔
ٹائمس آف انڈیا کی ویب سائٹ پر بھی ہمیں 27 مارچ 2019 کو شائع ہوئی خبر میں شاہ رخ خان اور ممتا بنرجی کی ملاقات کی وائرل کی جا رہی تصویر اور متعدد دیگر تصاویر بھی ملیں۔ آرٹیکل یہاں دیکھیں۔
اے این آئی نیوز کے آفیشیئل یوٹیوب چینل پر 26 مارچ 2019 کو اپ لوڈ ہوئے ویڈیو میں شاہ رخ خان اور ممتا بنرجی کی ملاقات کی ویڈیو دیکھی جا سکتی ہے۔
وائرل تصویر سے جڑی تصدیق کے لئے وشواس نیوز نے ہمارے ساتھ دینک جاگرن میں ممبئی سے بالی ووڈ کو کوور کرنے والی کارسپانڈینٹ اسمیتا سریواستو سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ اور کیا جا رہا دعوی شیئر کیا۔ جس پر انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر پرانی ہے۔ اس کا حال میں آئے نتائج سے کوئی تعلق نہیں ہے‘‘۔
اب باری تھی وائرل پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والی فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کو 616,488 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل پوسٹ فرضی پائی۔ وائرل تصویر سال 2019 کی ہے جب شاہ رخ خان ممتا بنرجی سے بنگال کے نبننا میں ملے تھے۔ اس تصویر کا گزشتہ روز مغربی بنگال میں انتخابات میں ممتا بنرجی کی جیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
- Claim Review : شارخ پہونچے بنگال ممتا بنرجی کےپاس
- Claimed By : زینت خان
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔